برازیل کے صوبے بارسیلوز میں شمالی ایمازون کے علاقے میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہو گئے۔
بارسیلوز کے گورنر نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے جہاز حادثے میں ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حادثے کے مقام پر ریسکیو اہلکار پہنچ گئے ہیں، امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثے میں جہاز کے عملے کے 2 اراکین سمیت طیارے میں سوار 14 افراد ہلاک ہو گئے۔
متاثرین کی رازداری کے حقوق کے پیش نظر فی الحال ہلاکتوں یا زخمیوں کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی جا سکتی۔