|

وقتِ اشاعت :   September 17 – 2023

کوئٹہ : کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر ملک عابد کاکڑ جنرل سیکرٹری چنگیز حئی بلوچ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے آل پاکستان ٹرانسپورٹر کی جانب سے 20 تا 23 تاریخ تک پہیہ جام ہڑتال کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی نے غریب عوام کا جینا حرام کر دیا ہے۔

غریب عوام کے ساتھ زیادتی ہے غریب عوام خودکشی کرنے پر مجبور ہیں ۔

اور امیر امیر تر ہوتے جا رہے ہیں اور دوسری طرف غریب غریب ہوتا جا رہا ہے حکمرانوں نے اگر ہوش کے ناخن نہ لئے تو یہ ملک رہنے کے قابل نہیں رہا ہے۔

پھر گزشتہ دنوں سے افغانستان اور ایران کا بارڈر بند کرنا بلوچستان کے غریب عوام کا معاشی قتل ہے اگر اس طرح کے حالات پیدا کیئے گئے تو عوام کا جینا دوبھر ہو جائے گا ۔

بجلی اور گیس اتنی مہنگی کر دی گئی ہے کہ گھر میں ایک بلب کا 2 سے 3 ہزار بل آتا ہے غریب گھر کے اخراجات برداشت کرے گا بجلی کی بھاری بل ادا کرے۔ دوسری طرف حکمران طبقے کے اپنے اخراجات کم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہے ہیں۔

سارا زور عوام پر ہے ملک معاشی سیاسی و آئینی بحران کا شکار ہے موجودہ حالات میں سیاسی پارٹیوں کا کردار بھی انہتائی مایوس کن ہے جو صرف اپنی باری کے انتظار میں ہیں۔ وزرا اور بیوروکریسی سے مفت بجلی گیس اور دیگر مراعات کو ختم کر کے غریب عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے ۔