|

وقتِ اشاعت :   September 17 – 2023

کوئٹہ: کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹننٹ (ر) سعد بن اسد کی ہدایت پر شہر میں سستی چینی کی فراہمی جاری ہے۔

اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر(صدر) کیپٹن (ر) خالد شمس کی زیر نگرانی پہلا سٹاپ نواں کلی میں سستی چینی فروخت کرنے کے لیے اسٹال کا انعقاد کیا گیا۔

جہاں عوام کی کثیر تعداد نے حکومتی ریلیف سے فائدہ اٹھاتے ہوئے خریداری کی اس موقع پر انتظامیہ کی جانب سیسستے نرخ پر 300 پارسل چینی فروخت کی۔جوکہ اسسٹنٹ کمشنر(صدر) کوئٹہ اور انجمن تاجران کی موجودگی میں 150روپے کلو اور 7ہزار روپے فی پارسل کے حساب سیفروخت کی گئی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر(صدر) کیپٹن (ر) خالد شمس نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کوئٹہ کے عوام کے لیے سستی چینی کی فراہمی کے لیے ہرممکن اقدامات اٹھارہی ہے۔۔

تاکہ عوام کو سستی چینی فراہم کرکے ریلیف دی جاسکے۔انہوں نے کہاکہ سستی چینی کے اسٹال شہر کے مختلف علاقوں میں لگائے گئے ہیں جہاں عوام بآسانی چینی خرید سکتے ہیں دوسری جانب ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

جس سے شہر میں چینی کی قیمتیں کم اور ان میں استحکام آرہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔