|

وقتِ اشاعت :   September 18 – 2023

ژوب : عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے ملک بھر باالخصوص سندھ پنجاب پشتون خوا اور بلوچستان میں افغان کڈوال کے ساتھ روارکھا جانیوالا غیر انسانی سلوک کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان کڈوال بھائیوں کے ساتھ حکومت اور اس کے کارندوں کی یہ چلن کسی صورت منظور نہیں۔

ان جیسے ہتھکنڈوں کے خلاف عوامی نیشنل پارٹی سخت احتجاج کریگی قاضی فائز عیسی سانحہ8۔اگست سانحہ فیض آباد کے کمیشن کی رپورٹ پر عمل درآمد کراکر اپنے فیصلوں کے زریعے ان کمیشن کے رپورٹس پر عمل درآمد کرائیں جج نہیں ان کے فیصلے بولتے ہیں بندیال صاحب میدان سیاست میں آکر پنجہ آزمائی کریں حقیقی جمہوریت کے سوا کوئی اور آپشن ملک کو مزید مسائل سے دوچار کریگ۔

ا چمن طورخم نوا پاس دالبندین بارڈرز پر آمدو رفت کے ساتھ ساتھ معاشی سرگرمیوں پر قدغن بے روزگاری کے علاوہ انتہاپسندی دہشت گردی کے بڑھنے کا بھی موجب بنے گا امن وامان کی گھمبیر صورتحال انتہاپسندی دہشت گردی کے واقعات افغان کڈوال کے ساتھ تضحیک آمیز رویوں افغان ایران بارڈرز کی بندش کے خلاف عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام چمن قلعہ سیف اللہ لورالائی ہرنائی میں احتجاج کیا جائیگا ۔

شیخ محمد یار خان مندوخیل فکر باچاخان پر عملا مرتے دم تک کاربند رہیان کی جہد اور خدمات کارکنوں اور پارٹی ذمہ داران کیلئے مشعل راہ ہے انہیں خراج تحسین و خراج عقیدت پیش کرتے ۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوامی نیشنل پارٹی کے سابق مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری شیخ محمد یار خان مندوخیل کی 12ویں برسی کے موقع پر ظریف شہید پارک ژوب میں جلسہ سے خطاب کے دوران کیا ۔

جلسے سے ضلعی صدر انور خان مندوخیل مرکزی یوتھ افیئرز سیکرٹری خان زمان کاکڑ ضلعی جنرل سیکرٹری نقیب افغان ضلعی پشتون خوا ملی عوامی پارٹی کے رہنما عبدالقیوم ایڈوکیٹ سنئیر نائب صدر جمعہ خان بابر ضلع شیرانی صدر امان اللہ حریفال مراد خان کاکڑ شیخ زمرک خان مندوخیل سردار جانک کاکڑ انجنئیر رسد خان کاکڑ علاالدین خان مندوخیل خدائیداد بابر ملک عطا اللہ شیرانی مسرور موسی خیل حسن تونیوال نے بھی خطاب کیا ۔۔۔

مقررین نے پارٹی کے سابق مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری شیخ محمد یار خان مندوخیل کو انہیں ان کی قومی وطنی سیاسی سماجی خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شیخ محمد یار خان مندوخیل صحیح معنوں میں ایک ہمدرد خدمت کے جذبے سے سرشار فکر باچاخان کے متوالے تھے زمانہ طالبعلمی سے پشتون قومی تحریک سے وابستہ رہے اور مرتے دم تک اس پر سختی سے کاربند رہے

اس راہ میں سختیاں اور مصیبتیں جھلیں لیکن برحق راہ سے منکر نہ ہوئے مقررین نے کہا کہ پشتونوں پر چارسو زمین تنگ کیا جارہاہے افغان کڈوال کو بے جا تنگ کرنے کے خلاف بھر پور آواز اٹھایا جائیگا ۔

حکمران اشرافیہ پشتونوں بلوچوں کے معاشی قتل عام کے منصوبے پر عمل پیرا ہیں