|

وقتِ اشاعت :   September 18 – 2023

تربت: نیشنل پارٹی تمپ میں انٹری نہیں لگا سکا ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا تمپ دورہ مکمل ناکام رہا ،گرانڈ شمولیت کی شوشہ چھوڑ نے والے گرؤانڈ پچتاو کے شکار ہوگئے ۔

بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما نصیر احمد گچکی نے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے دورہ تمپ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی تین مہینے کے تیاریوں کے باوجود ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے دورہ تمپ کو کامیاب نہیں کرا سکے۔

ایک قوم پرست سیاسی پارٹی پر حملہ کرکے اسٹیبلشمنٹ کیلئے راہ ہموار کرنے کی زبردست کوشش کی گئی مگر عوام اور کارکنان نے بری طرح ناکام بنا دیئے جو قابل ستائش ہے۔

چند مہینے قبل ایک کمزور سیاسی کارکن کو ورغلا کر آج شمولیت کروانے پر فخر کرنے والے ضرور سمجھنے کی کوشش کریں کہ یہ لاس ہیں الماس نہیں اگر گلے باندھنے کی کوشش کرو گے ٹوٹ جاتے ہیں اور اگر شو کیس میں رکھو گے پھیکاہ پڑ جاتے ہیں بلکہ یہ اس گائے کی مانند ہیں نہ آپ کیلئے ہل کینچھتی ہیں اور نہ دودھ دیتی ہیں بلکہ اپنے گوبر بھی دوسروں کو نوازتے ہیں آپ صرف دانہ اور چارہ ڈالتے رہیں عنقریب میرے پوسٹ سمجھ میں آجائے گا۔