|

وقتِ اشاعت :   September 18 – 2023

کوئٹہ؛ کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

پو لیس کے مطابق پیر کو کوئٹہ کے علا قے قمبرانی روڈ کشمیر آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے غلام قادر نا می شخص جاں بحق ہو گیا۔

پو لیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی مزید کاروائی جار ی ہے ۔