|

وقتِ اشاعت :   September 18 – 2023

مستونگ ؛ چیئرمین یونین کونسل کھڈکوچہ چیئرمین اسماعیل بلوچ کی صدارت کھڈکوچہ کے زمینداروں کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں حاجی سعید خان شاہوانی، ٹکری حاجی محمد حیات لہڑی،حاجی نصیر احمد شاہوانی، حاجی محمد قاسم شاہوانی حاجی بصیر احمد شاہوانی، حاجی مصطفی لانگو،حاجی لقمان شاہوانی،

کونسلر سلیم اللہ شاہوانی،کونسلر غلام فاروق شاہوانی کونسلر حاجی ابوبکر صدیق شاہوانی کونسلر غلام جان شاہوانی،سابقہ کونسلر عبدالباسط شاہوانی، محمد نواز شاہوانی حاجی میر خان شاہوانی،فرزند حاجی عبد العزیز شاہوانی محمد عمیر شاہوانی سیف اللہ شاہوانی شیر احمد شاہوانی و دیگر کثیر تعداد میں علاقائی زمیندار موجود تھے ۔

۔اجلاس میں زمینداروں کو درپیش بجلی کے مسئلہ مسائل پر تفصیلی غور وغوص کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی دورانیہ کم ہونے کی وجہ سے زمینداروں کے کھڑی فصلیں خشک ہوتی جارہی ہیں جس سے زمینداروں کو کروڑوں روپے مالیت کی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے جس سے زمینداروں کے کوئی پرسان حال نہیں ہے گندم کی بویائی کی عین سیزن ہے بجلی نہ ہونے کی وجہ سے زمینداروں شدید معاشی بدحالی کا شکار ہے

۔ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت کھڈکوچہ سبزبات کو نخلستان میں تبدیل کرنے کے کوشش ہورہی ہے

۔یہاں کہ زمینداروں اور عوام سے دو وقت کی روزی روٹی چھین کیلئے زرعی فیڈروں پر بجلی کی غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ کیا جارہا ہے جو قابل مذمت عمل ہے ،علاوہ ازیں زمینداروں کے ایک وفد نے واپڈا حکام کے چیئرمین اسحاق لہڑی،لائن سپریڈنٹ محمد اسحاق علیزئی لائن سپریڈنٹ نوید احمد شاہوانی،لائن سپریڈنٹ عبدالحمید سے ملاقات کرتے ہوئے انہوں زمینداروں کو بجلی کے حوالے سے درپیش مسئلہ مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی اوقات کار میں مسلسل کمی اور وولٹیج میں کمی بیشی سے ٹیوب ویلز اور دیگر برقی آلات تیزی سے جل کر خاکستر ہوتے جارہے ہیں

۔کھڈکوچہ کے تمام تر فیڈرز پر بجلی نہ ہونے کی برابر ہے جس سے زمینداروں کے کھڑی فصلیں تیزی سے تباہ ہوتے جارہے ہیں مرسل فیڈر کے کھمبوں سے مین ٹرانسمشن لائن کے تاروں کو نامعلوم الاسم ملزمان کی جانب کاٹ کر چوری کرنے سے کہیں دنوں سے مرسل فیڈر پر بجلی بند ہے جو مرسل فیڈر سے منسلک زمینداروں کے اجتماعی معاشی قتل کی مترداف ہے ۔

کیسکو حکام نے زمینداروں کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ تحصیل کھڈکوچہ میں نادہندگان صارفین اور ڈائریکٹ کنکشنز کا مکمل خاتمے کرکے چند دنوں میں باقاعدہ تمام فیڈروں کے دورانیہ بڑھا کر 6 گھنٹہ کردیا جائے۔

بجلی کی بلز جمع کرنے والوں کو 24 گھنٹوں میں 6 گھنٹے بجلی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنائینگے مرسل فیڈرز پر بجلی کی فراہمی کو فوری طورپر بحال کرنے کیلئے کیسکو حکام اقدامات کررہے ہیں بہت جلد چوری شدہ تاروں کا معاملہ حل کرکے مذکورہ فیڈرز پر بجلی بحال کردی جائیگی ۔

علاقے کے زمینداروں بجلی کی بلوں کے صورت میں کیسکو حکام کے ساتھ تعاون کریں تاکہ انہیں مکمل بجلی کی فراہمی ممکن بناسکیں

بجلی کی دورانیہ کو بڑھانے اور بجلی تیکنیکی خرابی کو دور کرنے کے یقین دہانی پر زمینداروں نے کیسکو حکام کے شکریہ ادا کیا ۔آخر میں انہوں نے کہا کہ بجلی کے مسئلے مسائل پر تفصیلی غور طلب اور دیگر بجلی کی اہم مسائل پر تمام زمینداروں کا اہم اجلاس دوبارہ طلب کرکے جس میں تمام تر امور کو زیر غور لائینگے۔