|

وقتِ اشاعت :   September 18 – 2023

پنجگور: پنجگور بارڈر بچاؤ تحریک کے زیر اہتمام پاک ایران سرحدی بارڈر کی بندش اور کاروباری سرگرمیوں کی بند ش کے خلاف احتجاجی ریلی اور مظاہرہ مظاہرہ بازار سے نکل کر مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے سامنے آکر دھرنے کی شکل اختیار کر گیا۔

بارڈر بچاؤ تحریک نے ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے سامنے گیٹ پر ٹینٹ لگا کر دھرنا دیا بارڈر کی بحالی اور گاڑیوں کی لسٹ جاری ہونے تک دھرنا جاری رکھنے کا فیصلہ مظاہرے کی قیادت بارڈر بچاؤ تحریک کے سعود بلوچ نجیب بلوچ اشفاق آدم اور دیگر نے کی بارڈر بچاؤ تحریک کی احتجاجی مظاہرے میں مختلف سیاسی جماعتوں نیشنل پارٹی بی این پی مینگل حق دو تحریک مسلم لیگ ن آزاد امیدوار ڈاکٹر ظفر اللہ بلوچ سمیت تمام آل پارٹیز کے رہنماؤں نے شرکت کی احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے رہنماؤں نے کہا کہ بارڈر ہماری روزگار رہن سہن کا واحد ذریعہ ہے ۔

بارڈر کو بند کرنے کا مقصد یہاں کے عوام کی معاشی قتل اور بھوکا مارنے کامنصوبہ ہے جس کو ہر گز قبول نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ بارڈر ہماری موت و زیست کا مسئلہ ہے اس بارڈر کے زریعے محنت مزدوری اور تکالیف برداشت کرکے اپنے بچوں کی تعلیم سمیت روزگار تلاش کرتے ہیں۔

جس کو سمگلنگ کا نام دیکر ہماری روزی روٹی پر پابندی عائد کی جارہی ہے بارڈر پر کاروبار ہماری آباؤاجداد کے زمانے سے چلارہا ہے یہاں بارڈر کے علاؤہ کوئی روزگار کے متبادل ذرائع نہیں ہے کہ ہم متبادل ذرائع سے روزگار تلاش کریں ہماری گزر بسر کا واحد زریعہ پاک ایرانی بارڈر پر محنت مزدوری کرکے زندگی بسر کرنا ہے ۔

بارڈر پر کاروبار کوئی غیر قانونی نہیں ہے سابق آرمی چیف جنرل باجوئی نے اپنی پوری ٹیم کے ساتھ پنجگور کا دورہ کرکے عوام کو بارڈر پر کام کرنے کی اجازت دی ہے ۔

اور ملکی قوانین کے مطابق تمام گاڈیوں کو رجسٹریشن کرکے کام کی اجازت دی ہے بارڈر کو بند کرنے سے لاکھوں لوگ بے روزگار یہاں کے تعلیم زراعت کاروبار پرنفی اثرات مرتب ہونگے بارڈر کی بندش یہاں کے لاکھوں عوام کو منظور نہیں ہے۔

لہذا ہم اس دھرنے کی توسط سے نگراں حکومت ریاستی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر پاک ایران بارڈر پر کاروباری سرگرمیاں بحال کرکے بارڈر کو کھولا جائے دریں اثناء اسسٹنٹ کمشنر پنجگور نے احتجاجی دھرنے میں آکر شرکاء کو یقین دلایا کہ ضلعی انتظامیہ کا بارڈر کی بندش کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

نہ ضلعی انتظامیہ نے بارڈر کو بند کیا ہے بارڈر پر گاڈیوں کی لسٹ کو جلد شائع کیا جائے گا جس پر دھرنے کے شرکاء گاڑیوں کی لیسٹ جاری ہونے کے بعد دھرنا ختم کریگی لیٹ جاری ہونے تک دھرنا جاری رہیگا۔