|

وقتِ اشاعت :   September 18 – 2023

تربت: جامعہ تربت کے طلباء کا قومی شاعر مبارک قاضی کی یاد میں خاموش واک۔

جامعہ تربت کے طلباء نے پیر کے روز مبارک قاضی کی یاد میں ایک خاموش واک کیا جس میں اسٹوڈنٹس کی کثیر تعداد سمیت اساتذہ نے بھی شرکت کی۔

شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مبارک قاضی کے اشعار درج تھے، اور انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے طلباء نے اپنے تاثرات درج کیئے تھے۔

طلباء کے علاوہ واک میں پروفیسر ڈاکٹر عبدلصبور ، ڈاکٹر طاہر حکیم ، جمیل احمد بادینی، طارق رحیم ، گلاب مرزا ، سادق سبا ، باہدین احمد ، میر شریف ، میڈم شہناز ، میڈم فیروزہ اور دیگر شریک تھے۔

طلباء نے مطالبہ کیا ہے کہ مبارک قاضی کے نام جامعہ کے اندر ایک یادگار تعمیر کی جائے۔ بروز پیر مبارک قاضی کا سوئم تھا جو پسنی میں عقیدت و احترام سے ادا کردی گئی۔ شرکاء نے انکی آخری آرام گاہ پر جاکر فاتحہ بھی پڑھا۔