|

وقتِ اشاعت :   September 24 – 2023

کوئٹہ:  وزارت توانائی (پاور ڈویژن) کی خصوصی ہدایات پرکوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کی صوبہ بھرمیں تمام آپریشن سرکلز میں بجلی چوروں اور نادہندگان سے بقایا جات کی وصولی کے لیئے کاروائیوں کا سلسلہ اتوار کے روز بھی جاری رہیں ۔

کیسکو کو ضلعی انتظامیہ اور پولیس کا تعاون بھی حاصل ہے۔ اتوار کے روز شہباز ٹاون فیز ٹو الحمد سوسائٹی میں کیسکو کی ٹیم کاروائی کر رہے تھے اس دوران ایک صارف میٹر کع شنٹ کر کے بجلی چوری کر رہا تھا جسے موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔

جس نے پولیس کے ساتھ بد تمیزی کی اور ایک ناخوشگوار پیش آیا کیسکو نے مذکورہ بجلی چور کیخلاف قانونی کاروائی کے لیئے صدر تھانہ میں درخواست جمع کر ادیا اسکے علاوہ زہری ٹاون میں بھی ایک واقعہ پیش آیا جس میں بجلی چور نے کیسکو اور پولیس اہلکاروں کے ساتھ بد تمیزی کی ۔

جس کے خلاف قانونی کاروائی کے درخواست دائر کر دیا گیا ہے۔دریں ا ثناء اتوار کے روز کاروائی میں آرچر روڈ8 کمرشل کنکشنزمیٹروں کو شنٹ کر کے بجلی چوری کر رہے تھے جنھیں 8 لاکھ روپے جرمانہ کر کے وصول کیئے گئے اسکے علاوہ فاروقیہ ٹاون میں ایک ٹیوب ویل ڈائریکٹ چل رہا تھا جسکے مالک کو گرفتار کر کے انکے خلاف کاروائی کے لیئے درخواست متعلقہ تھانہ میں جمع کرا دیا گیا ہے۔مری آباد میں ایک پلازہ بجلی چوری میں ملوث پایا جسکے مالک کو گرفتار کر کے اسکے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

نوا کلی میں4 بجلی چور گرفتار اور کچلاک میں14 بجلی چوروں کیخلاف قانونی کاروائی کے لیئے درخواست دائر کر دی گئیں۔

جناح ٹاون اور ایئر پورٹ روڈ پر8 شنٹ کیئے گئے میٹروں کو اتار کر انکو3 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیئے گئے ہزار گنجی میں9 نادہندگان کے کنکشنز منقطع کر دیئے گئے۔لورالائی،قلعہ سیف اللہ ،ژوب، اورہرنائی کے علاقوں میں نادہندگان کے6 ٹرانسفارمرز اتار دیئے گئے اسکے علاوہ 39نادہندگان کے کنکشنز منقطع کر دیئے گئے جرمانہ کی مد میں ساڑھے 7 لاکھ روپے وصول بھی کیئے گئے۔

پشین،چمن او رگلستان کے مختلف علاقوں سے 67کنکشنز بلوں کی عدم ادائیگی پر منقطع اور جرمانہ کی مد میں 4 لاکھ20 ہزار روپے بھی وصول کیئے گئے۔سبی اور نصیر آباد کے علاقوں کے مختلف علاقوں سے 31نادہندگان کے کنکشنز منقطع ۔ پنجگور، تربت اور گوادرکے علاقوں سے بجلی بلوں کی عدم ادائیگی پر22گھریلو اور کمرشل نادہندہ صارفین کے کنکشنز منقطع کردئیے گئے ۔

جبکہ خضدار ، مستونگ، کانک اور سوراب کے علاقوں میں بھی 26 ٹرانسفارمروں کے جمپرز کاٹ کر بجلی منقطع کر دیئے گئے۔ واضح رہے کہ وزارت توانائی (پاور ڈویژن) حکومت پاکستان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں کیسکو ٹیمیں بجلی چوروں اورنادہندگان کے خلاف بلاتفریق کارروائی کررہی ہے۔

اسلیئے تمام صارفین بجلی کے غیر قانونی استعمال سے اجنتاب کریں اور غیر قانونی اورخود ساختہ برقی لوڈفوری طورپر ہٹادیں۔بصورت دیگر اُنکے خلاف الیکٹرسٹی ایکٹ کے تحت قانونی چارہ جوئی عمل میں لائی جائے گی۔