|

وقتِ اشاعت :   September 25 – 2023

کوئٹہ؛ محکمہ تعلیم بلوچستان میں 95کروڑ سے زائد کی بے قاعدگیوں کاانکشاف ہواہے ۔

مالی سال2022-23ء کے آڈٹ رپورٹ کے مطابق سال 2021-22کے دوران محکمہ تعلیم میں 95کروڑ 92لاکھ روپے باقاعدگیوں کی نذر ہوگئے محکمہ تعلیم کی جانب سے غیر مجاذ طور پر 47کروڑ 99لاکھ روپے آکاونٹس میں رکھے،ہائیرایجوکیشن کی جانب سے تعمیراتی کاموں کے دوران تین کروڑ سے زائد کی سرکاری ٹیکس کی کٹوتی نہ کی گئی۔

ہائیرایجوکیشن کی جانب سے بغیر ٹینڈز کے مختلف منصوبوں کے لئے 6کروڑ 84لاکھ روپے خرچ کئے،پروجیکٹ ڈائریکٹر کیڈٹ کالجز تعمیرات کی جانب سے ٹھیکداروں کوبغیر تیکنکی اجازت کے 2کروڑ 19لاکھ روپے جاری کئے ڈائریکٹر کالجز نے مختلف مشینری اور آلات کی خریداری کے لئے ایک کروڑ 73لاکھ روپے ایڈونس اداکئے، ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے 14کروڑ 70لاکھ روپے سرکاری ٹیکس کی کٹوتی نہ کی،رپورٹ کے مطابق محکمہ ایجوکیشن نے 9کروڑ 46لاکھ روپے غیر مجاز آکاونٹ میں بغیر اجازت رکھے،

خاتون ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کوئٹہ نے 2کروڑ 51لاکھ روپے ضرورت زائد ملازمین کی تنخواہوں میں خرچ کئے ڈائریکٹر ایجوکیشن بغیر ٹنیڈز 3کروڑ 52لاکھ روپے خرچ کئے۔