|

وقتِ اشاعت :   September 26 – 2023

کوئٹہ؛ کمشنر کوئٹہ ڈویڑن حمزہ شفقات کی زیر صدارت کوئٹہ روڈ پراجیکٹ میں آنے والی مساجد کے مسائل کے حل کے لیے علماء کرام کمیٹی کا اجلاس منعقدہ ہوا۔

اجلاس میں کوئٹہ روڈ پراجیکٹ میں آنے والی مساجد کے حوالے سے مختلف تجاویز اور رائے پر غور و خوض کیاگیا اس موقع پر اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کوئٹہ روڈ پراجیکٹ میں آنے والے مساجد کے منبر و محراب اور صفوں کے علاؤہ واش رومز ،پارکنگ،دکانیں اور دیگر غیر ضروری تعمیرات کو مسمار کیا جائے گا۔

جس پر تمام علماء نے اتفاق کیا۔جبکہ جو مساجد روڈ میں آرہی ہیں.

انہیں کے حوالے سے شریعتِ کے مطابق فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ پراجیکٹ میں ڈایزانگ کے حوالے سے اقدامات کئے جائیں گے۔گزشتہ اجلاس کی روشنی میں علماء کرام کی کمیٹی اور انتظامیہ کی نشاندہی کردہ جہگوں کو مسمار کیا جائے گا۔جبکہ منبر و محراب کو کوئی نقصان نہیں پہنچایاجائے گا۔

مسمار کئے گئے واش رومز متبادل جگہ پر تعمیر کیا جائے گا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر کوئٹہ ڈویڑن نے کہاکہ عوام کی سہولت کے لیے سڑکوں کی تعمیر و توسیع کا منصوبہ انتہائی اہم ہے۔

مساجد کے مسائل پر تمام اسٹک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے اور معمولات الفہیم تفہیم سے حل کئے جائیں۔نئے روڑز کی تعمیر کے پلان میں مسجد ،قبرستان اور رہائشی علاقوں کو محفوظ بنانے کے لیے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ کوئٹہ کی بہتری کے لیے سڑکوں کی تعمیر و توسیع کے لیے 34ارب روپے خرچ ہورہے ہیں۔

جبکہ سریاب روڈ پر 2ارب روپے خرچ ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کوئٹہ روڈ پراجیکٹ پر تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیکر کام پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹننٹ(ر) سعد بن اسد، علماء کمیٹی کی جانب سے میرسکندر ایڈوکیٹ ، شیخ عبد الباقی ،قاری نعیم اللہ،مفتی روزی خان،قاری عبدالرحمن رفیقی،مولانا حسین احمد شرودی ،مولانا عطاء الرحمن رحیمی کے علاؤہ دیگر علماء ،اسسٹنٹ کمشنر ریونیو کوئٹہ ڈویڑن محمد حنیف کبزئی،پراجیکٹ ڈائریکٹر ،ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔