|

وقتِ اشاعت :   September 27 – 2023

اوتھل:  موسمیاتی تبدیلیاں کا مقابلہ کرنے کے لیے حکومت پاکستان کی ہر ممکن مدد کریں گے،

گلوبل وارمنگ سے بچاؤ کے کیے کمیونیٹز میں شعوری عمل کی بیداری کو یقینی بنانا ہوگا یہ بات کینڈا کی پاکستان میں ہائی کمشنر مسز لیزلی سکینلن اور پولیٹکل سیکریٹری مینڈی ڈیساڈلیر نے سماجی تنظیم وانگ کے زیر اہتمام ولی لیب میں تین روزہ ٹریننگ ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے مزید کہا کہ موسمیاتی تبدیلیاں انسانیت اور کرہ ارض کو کافی نقصان پہنچاتی ہیں۔ اس کے اثرات کو کم کرنے اور اپنے ماحول اور آنے والی نسلوں کے تحفظ کے لیے،

زیادہ پائیدار اور فطرت کے موافق طرز عمل اپنانا بہت ضروری ہے۔

اس میں کاربن کے اخراج کو کم کرنا، قدرتی وسائل کا تحفظ، اور فطرت کے ساتھ ہم آہنگی میں رہنا شامل ہے تاکہ سب کے لیے صحت مند اور زیادہ پائیدار مستقبل کو یقینی بنایا جا سکے۔

یہ ایک عالمی ذمہ داری ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اور اپنے قدرتی ماحول کے ساتھ زیادہ پائیدار اور لچکدار بقائے باہمی کی سمت کام کریں اس موقع پر مقررین نے مزید کہا کہ کینڈا پاکستان میں وانگ سمیت دیگر سماجی تنظیموں کو موسمیاتی تبدیلی کے خلاف نوجوانوں کو متحرک کرنے کے لیے سپورٹ فرام کررہی ہے

جس نے مثبت نتائج نکل رہے ھیں انہوں نے کہا کہ بیلہ میں ایک ماحول دوست آرگنائزیشن کا ہونا اور ان کے ماحول کی بہتری کے کیے اقدامات قابل ستائش عمل ہے،

کینڈین اس شعبے میں زبردست سپورٹ فراہم کرے گی اس موقع پر وانگ کیآفتاب رونجھا،،اسمہ علی،تحریم امین نے وانگ کے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے پروجیکٹ پر بریفنگ پیش کی،ٹریننگ کے ماسڑ ٹرینر بدر علی اور خواتین شرکاء نے جاری ٹریننگ میں سیکھنے و سکھانے کے عمل پر اپنے خیالات کے اظہار کیا اس موقع پر ٹریننگ شرکاء میں سرٹیفکیٹ تقسیم کی گئیں,

تقریب کے آخر میں کاکاز گارڈن میں شجر کاری کے حوالے سے ایک پودا بھی لگایا گیا اس موقع پر کاکاز گارڈن کے ڈائریکٹر انجینئر عبدالقادر رونجھو بھی موجود تھے سیلاب متاثرین کے ساتھ کمیونٹی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا

جس میں متاثرین نے گزشتہ سال کے سیلاب کی کہانیاں اور علاقوں میں موسمیاتی تبدیلیاں کے باعث رونما ہونے والے اثرات پرکی بات چیت کی اور اس کے ساتھ وانگ کے لس ھومز کے حوالے سے بتایا تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر بیلہ سید رحمت اللہ شاہ، ایس ایس پی کیپٹن(ر)نوید عالم اور دیگر خواتین و حضرات کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع محکمہ پولیس مرد و لیڈیز پولیس کی طرف سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گے تھے

دریں اثناء مہمانوں کے وانگ لیب پہچنے پر، وانگ کی بچیوں اور محکمہ پولیس کی خواتین اہلکاروں کیطرح سے ویلکم پیش کیا گیا۔