|

وقتِ اشاعت :   September 28 – 2023

کوئٹہ; ڈی پی او چمن نعیم اچکزئی نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ارباب غلام محمد کاسی غلام محمد کے قتل کے شبہ میں ایک شخص کو گرفتار کر کے کوئٹہ پولیس کے حوالے کیا ہے .

انہوں نے کہا کہ ملز م سے پولیس کی تحقیقاتی ٹیم تفتیش کر رہی ہے .

تاحال اس حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے گرفتا ر شخص سے تفتیش کے دوران جو بھی حقائق سامنے آئیں گے انہیں میڈیا کے سامنے لایا جائے گا ۔