|

وقتِ اشاعت :   September 28 – 2023

لورالائی ؛  عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے الیکشن کمیشن پاکستان کی جانب سے غیر منصفانہ حلقہ بندیوں پر گہری تشویش کااظہار کرتے ہوئے اسے الیکشن کمیشن کی جانب سے اقوام کے درمیان نفاق پھیلانے کا پرانا طرزعمل قرار دیا ۔

پہلے قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں بلوچستان کی ابادی پر 75لاکھ کا کٹ لگایا رہی سہی کسر الیکشن کمیشن نے پوری کردی الیکشن کمیشن کے اس غیر منصفانہ فیصلے کے خلاف عوامی نیشنل پارٹی عوامی احتجاج کے ساتھ ساتھ تمام فورم پر اس کے خلاف آواز اٹھائے گی۔

اور اس سلسلے میں چمن قلعہ عبداللہ اور موسی خیل میں احتجاج ریکارڈ کرایا جائیگا شہید ارباب غلام ایڈوکیٹ کی ٹارگٹ کلنگ پشتونخوا وطن پر مسلط کردہ انتہاپسندی دہشتگردی کی جاری لہر کی تسلسل ہے ان کی فکری نظریاتی وطنی خدمات تا دیر یاد رکھے جائینگے۔

افغان کڈوال بھائیوں کے ساتھ کراچی لاہور اسلام آباد میں توہین آمیز تضحیک آمیز رویوں کی کسی کو اجازت نہیں دینگے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے فیض آباد دھرنے کے طرز پر سانحہ 8۔اگست 2016 شہید وکلا سول ہسپتال کوئٹہ کی انکوائری رپورٹ پر بھی عمل درآمد کرائیں پشتون خوا اور بلوچستان میں انتہاپسندی دہشت گردی ٹارگٹ کلنگ بھتہ خوری کے حالیہ واقعات خوف ڈر غالب کرنے وسائل کو لوٹنے کیلئے رچائے جارہے ہیں ۔

پشتون بلوچ وطن چمن طورخم تفتان پنجگور بارڈرز پر سمنگلنگ کے نام پر پشتون بلوچ عوام کی معاشی قتل عام پر گہری تشویش اورحکمرانوں سے ان احکامات کی فوری واپسی کا مطالبہ ،بین الصوبائی شاہراہوں پر فورسز کی جانب سے عوام الناس خواتین اور بچوں کے ساتھ غیر مناسب سلوک صوبہ بھر باالخصوص قلعہ سیف اللہ جیسے زرعی علاقے میں واپڈا حکام کی جانب سے وولٹیج میں کمی بیشی خود ساختہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ بلوں میں بے۔

تحاشا اضافے بجلی صارفین پر بھاری بھرکم جرمانے پولیس کی تشدد اور مقدمے درج کرنے نادرا میں شناختی کارڈز کے اجرا میں سائلین کو بے جا غیر ضروری رکاوٹیں اور مشکلات قابل گرفت عملیات ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوامی نیشنل پارٹی ضلع لورالائی کے زیر اہتمام احتجاجی جلسے کے شرکا سے خطاب کے دوران کیا جلسے سے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا ضلعی صدر منظور کاکڑ پشتون خوا ملی عوامی پارٹی کے ضلعی سیکرٹری مصطفے کمال نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے ضلعی صدر شریف کاکڑ۔

ایڈوکیٹ پشتون تحفظ موومنٹ کے ضلعی کوآرڈینیٹر عمر افغان رکن مرکزی کمیٹی گنو خان غلزئی اے این پی کے ضلعی جنرل سیکرٹری راز محمد ترہ کئی پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی جنرل سیکرٹری رزاق عاصم زمیندار ایکشن کمیٹی کے رہنما حاجی عبدالخالق انجمن تاجران لورالائی کے رہنما صابر کدیزئی امان اللہ ملازئی نے بھی خطاب کیا اس موقع پر امان اللہ ملازئی نے پاکستان پیپلز پارٹی سے مستعفی۔

اوربلوچستان عوامی پارٹی سے مستعفی ہو کرعصمت اللہ کدیزئی نے اپنے ساتھیوں سمیت عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا مقررین نے کہا کہ ارباب غلام ایڈوکیٹ زیرک فعال سیاسی رہنما کے طور پر ان کی خدمات ہمیشہ ہمیشہ یاد رکھے جائیںگیان کو دن دیہاڑے بے دردی سے شہید کرنے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے مقررین نے کہا

کہ ارباب غلام ایڈوکیٹ خودساختہ دہشت گردی کی نذر ہوئے ہیں شہدا کا یہ سلسلہ خدائی خدمت گار تحریک سے لیکر آج تک جاری ہے مقررین نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے غیر منصفانہ حلقہ بندیاں تشکیل دی ہیں جس کے خلاف عوامی نیشنل پارٹی احتجاج کے ساتھ ساتھ ہر فورم پر اسے چیلنج کریگی الیکشن کمیشن کی روش رہی ہے

کہ وہ اقوام کے درمیان دوریاں پیدا کر کے اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کریں مقررین نے کہا کہ کراچی لاہور اسلام آباد اور دیگر شہروں میں افغان کڈوال کے ساتھ توھین آمیز تضحیک آمیز چلن نہ صرف قابل مذمت ہے بلکہ قابل گرفت عمل بھی ہے

خواتین بچوں ضعیف العمر بزرگوں کو تھانوں جیلوں میں اذیتیں اور ٹارچر دینا بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں آتے ہیں مقررین نے پشتون بلوچ عوام کی معاشی قتل عام پر گہری تشویش کااظہار کرتے ہوئے چمن طورخم تفتان پنجگور بارڈرز پر سمنگلنگ کے روک تھام کے نام پر محنت کشوں مزدوروں کو نان شبینہ کا محتاج بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت اور حکمران اشرافیہ سے ان ناروا احکامات کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے غریب پرور عوام جو پہلے ہی بےْ

تحاشا گرانی مہنگائی بے روزگار کا سامنا کرہے تھے اب حکمران اشرافیہ انہیں دو وقت کی روٹی کا محتاج بنارہے ہیں

ہم پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ ان بارڈرز پر تجارتی سرگرمیاں بحال اور آمدورفت میں آسانیاں پیدا کی جائیں مقررین نے کہا کہ صوبہ پشتون خوا وطن ہائیڈل پاور کی سترفیصد بجلی پیدا کرتا ہے لیکن پشتون خوا اور پشتون قوم بجلی کے ثمرات سے محروم اور پنجاب شادواباد ہے واپڈا حکام کی جانب سے بجلی کی بلوں میں بے تحاشا اضافے بجلی کی خود ساختہ لوڈ شیڈنگ وولٹیج میں کمی بیشی کی مذمت کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ واپڈا کیسکو کا اعلی حکام اپنی نااہلی کوتاہی بچانے کیلئے بھاری بھر جرمانوں سے نقصانات پورا کرنے کی غیر قانونی طریقوں پر عمل پیرا ہے.

ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ زمینداروں کی فوری بجلی بحال اور گھریلو صارفین کو غلط بلنگ اور جرمانوں سے اجتناب برتا جائے بصورت دیگر عوامی نیشنل پارٹی زمینداروں کے ساتھ مل کر بھر پور احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے مقررین نے نادرا حکام کی جانب سے شناختی کارڈز کی اجرا میں غیر ضرور رکاوٹوں کو ختم کرنے اور سائلین کو بروقت شناختی کارڈز فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا اس سے پہلے عوامی نیشنل پارٹی ضلع لورالائی کے زیر اہتمام کلی کٹوی باور،کلی وریاگئی اور کلی کچلاک میں تربیتی نشست شمولیتی تقاریب منعقد کی گئیں۔

اور پارٹی رہنماں نے خطاب کیا دریں اثنا عوامی نیشنل پارٹی ضلع ہرنائی کے زیر اہتمام آج ارباب غلام ایڈوکیٹ کی شہادت ہرنائی ،شاہرگ ،کھوسٹ زردالو میں بدامنی املاک اور کوئلہ لیز کو جلانے بارڈرز کی بندش ملک میں چیک پوسٹوں پر افغانوں کے ساتھ توھین آمیز تضحیک آمیز رویوں مسلط کردہ دہشت گردی انتہاپسندی ،واپڈا اور نادار کی ظالمانہ طرز عمل مہنگائی گرانی کے خلاف باچاخان چوک ہرنائی پر احتجاجی جلسہ منعقد کیا جائیگا

جس میں پارٹی کے صوبائی مرکزی وضلعی ذمہ داران شرکت کرینگے۔