|

وقتِ اشاعت :   September 28 – 2023

گوادر:  ڈپٹی کمشنر گوادر اورنگزیب بادینی نے کہا ہے کہ تمام محکموں کے سربرہان اپنے دفتر میں حاضری یقینی بنائیں۔

، عوام کی جانب سے کسی بھی شکایت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں ڈپٹی کمشنر افس کے کانفرنس روم ایک اجلاس کی صدارت کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا ھے اجلاس میں تمام محکموں کے سربراہان اور نمائندوں نے اپنے اپنے اداروں کی کاکردگی اور اب تک کی پیش رفت سے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا ۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ گوادر شہر کی ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل سے گوادر ایک خوبصورت اور ترقی یافتہ شہر بن جائے گا انہوں متعلقہ محکموں کے افسران کو ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ھدایت کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں پر تمام حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے ۔

تمام محکموں کے افسران اپنے اداروں میں لوگوں کے مسائل حل کرنے میں اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں اور درپیش مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں اور روزانہ کی بنیاد پر پیش رفت کا جائزہ لیں اور تمام محکمے ایک دوسرے سے رابطے میں رہے تاکہ عوامی مسائل بیتر طریقے سے حل ھوسکے۔

اجلاس کو بتایا گیا ھے مختلف علاقوں سے عوام کی شکایت ہے کہ سرکاری دفاتر میں افسران کی حاضری معمول سے کم ہو تی ہے اس لئے سرکاری سربرہان کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ محکموں میں حاضری کو یقینی بنائے اور عوام کو درپیش مشکلات حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرے ۔

بصورت دیگر محکموں میں غیر حاضر افسران اور اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی