|

وقتِ اشاعت :   September 28 – 2023

ملتان/کوئٹہ; بلوچستان سے تعلق رکھتے والے طلباء کو پنجاب میں ایک سازش کے تحت تعلیم سے محروم رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے.

اس سلسلے میں بلوچستان کو میرٹ کی بنیاد پر حکومت بلوچستان کے طرف سے اسکالرشپ کے تحت پنجاب کی مختلف یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کررہے ہیں جن کو حکومت بلوچستان نے اسکالرشپ کے تحت ان کے تعلیمی اخراجات جس میں ہاسٹل فیس سمیت دیگر اخراجات حکومت بلوچستان ادا کی جارہی تھی۔

اب جبکہ میاں محمد نواز شریف ایگریکلچر یونیورسٹی ملتان میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے طلباء کے لئے ایک سازش کے تحت تعلیم کا دروازہ بند کرنے کے لئے طلباء سے کہا گیا کہ حکومت بلوچستان مزید اس مد میں اخراجات نہیں دے رہے ہیں۔

لہٰذا تمام طلباء ہاسٹل فیس وغیرہ اپنے جیب سے ادا کرنے کا پابند ہوگا۔

بصورت دیگر ان طلباء کو ہاسٹل سے نکال دیا جائے گا حالانکہ یہ طلباء پچھلے کئی سالوں سے بلوچستان ڈائریکٹریٹ کالجز کے پالیسی کے مطابق بلوچستان ڈائریکٹریٹ سے منسلکہ تمام یونیورسٹیاں جن میں میاں محمد شہباز شریف ایگریکلچر یونیورسٹی ملتان بھی اس پالیسی کے تحت پابند ہے۔

کہ ان طلباء جو کہ میرٹ اور اسکالرشپ کے تحت ان یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کررہے ہیں کو تعلیمی اخراجات کے ساتھ ساتھ رہائشی(ہاسٹل)کے اخراجات برداشت کرنے کا پابند ہیں۔

لہٰذا طلباء کی حکومت بلوچستان گورنر بلوچستان ‘ وزیر اعلیٰ بلوچستان‘ وزیر تعلیم بلوچستان سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن بلوچستان ڈائریکٹریٹ کالجز بلوچستان سے اس مسئلے پر فوری نوٹس لینے کی اپیل کی۔

وہ بلوچستان کے وہ تمام طلباء جو کہ پنجاب کے مختلف یونیورسٹیوں بالخصوص میاں محمد شہباز شریف ایگریکلچر یونیورسٹی ملتان میں زیر تعلیم ہیں ان کا ہاسٹل کے فیس کے معاملات کو جلد از جلد حل کرائے تاکہ ان کا قیمتی تعلیمی وقت ضائع نہ ہو کیونکہ یہ تمام طلباء جن کا تعلق غریب گھرانے سے ہیں ان کے پاس اتنے وسائل نہیں کہ وہ دوران تعلیم ہاسٹل یا دیگر اخراجات برداشت کرے۔