|

وقتِ اشاعت :   September 28 – 2023

کوئٹہ; نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی بلوچستان کے ساتھ ذیادتیاں اپنی جگہ مگر بلوچستان میں اربوں روپے کی کرپشن اقربا پروری نے بلوچستان کو مزید تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا ہے وہ کانک مستونگ کے علاقہ میں نیشنل پارٹی میں شمولیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی،

اس موقع پر سابق سینیٹر میر کبیر محمد شہی مرکزی نائب صدر سردار کمال خان بنگلزئی مرکزی سیکریٹری اطلاعات اسلم بلوچ ضلعی صدر حاجی نذیر سرپرہ سید فاروق شاہ سجاد دہوار ںعمت اللہ رخشانی اور رخشانی اتحاد کے چہرمین رحمت اللہ رخشانی نے بھی خطاب کیا۔ ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا کہ ماضی کے سرسبز و شاداب وادی مستونگ کو آج بنجر دیکھ کر انتہائی افسوس ہوتا ہے .

بلوچستان کو اس بدترین بدحالی سے نکالنے کے لیئے باصلاحیت قوم دوست باکردار و ایماندار سیاسی قیادت کی ضرورت ہے یہ قیادت نیشنل پارٹی ہی فراہم لرسکتی ہے اس لیئے بلوچستان کے پسماندہ ترین عوام کو چاہیئے نیشنل پارٹی کو مضبوط بناہیں ، ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہ روایات کے نام پر زورآور کے دباو پر کئی۔

بار لوگوں نے ووٹ دی لیکن اس کا کوئی خاطر خواہ نتائج برامد نہیں ہوئے۔تعلیم صحت روزگار بنیادی مسائل ہیں گلہ بانی و زراعت کے فروغ کے لیئے اہم اقدامات کی ضرورت ہے۔

میر کبیر محمد شہی نے کہا کہ کب بھی بلوچستان کا پیاز اور سیب تیار ہوتے ہیں ایران سے پیاز اور سیب کی درامد شروع ہوتا ہے جس کے باعث مقامی زمیندار کو اپنا سیب اور پیاز کا پیداوار کوڑیوں کے دام فروخت کرنا پڑتا ہے۔اس موقع پر میر نعمت اللہ رخشانی نے سینکڑوں لوگوں کے ساتھ نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔