|

وقتِ اشاعت :   September 28 – 2023

دکی; اسسٹنٹ کمشنر ظہور احمد بلوچ نے عطائی ڈاکٹروں کے کلینک اور میڈیکل سٹوروں پر اچانک چھاپے مارے۔

چھاپوں کے دوران انکے ہمراہ تحصیلدار دکی سردار عبدالرازق ایم ایس دکی ڈاکٹر جوہر خان شادوزئی اور دکی پریس کلب کے اینکر پرسن علی محسود اور لیویز فورس کے اہلکار بھی ہمراہ تھے.چھاپے گرلز ہائی اسکول کے قریب ,کجھوری روڈ اور مسجد روڈ میں عطائی لیڈی ڈاکٹروں کے کلینک اور میڈیکل اسٹوروں پر مارے گئے.

کاروائی کے دوران 14میڈیکل اسٹوروں اور کلینک پر چھاپے مارے گئے جن میں سے 8 عطائی ڈاکٹروں کے میڈیکل اسٹور اور میڈیکل کلینک سیل کرکے سامان قبضے میں لے لیا گیا.سیل کئے گئے کلینکس اور میڈیکل اسٹوروں میں اکثر لیڈی عطائی ڈاکٹروں کے تھے ۔ اسسٹنٹ کمشنر دکی ظہور احمد بلوچ نے بتایا کہ اکثر ڈاکٹرز بغیر کسی ڈپلومے یا کوالیفیکیشن کے کلینک کیساتھ ساتھ الٹراساونڈ بھی استعمال کر رہی ہیں۔.

متعدد لیڈی ڈاکٹرز کلینکس کو تالے لگا کر روپوش ہوگئے. جبکہ چند ایسے بھی کلینکس کا انکشاف ہوا جہاں جہاں مریضوں کو کلینک کے اندر ڈریپ لگا کر ڈاکٹر باہر سے تالا لگا کر فرار ہوگئے ۔

انہوں نے کہا کہ ڈینٹل کلینکس اور فزیشن کلینکس سمیت بلڈ لیبارٹریز اور میڈیکل سٹورز بھی سیل کرکے بند کرائے گئے .اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق ڈاکٹرز مریضوں پر ظلم کے پہاڑ گرا رہے ہیں ایک ایک مریض کو ہزاروں روپے کے ادویات دیکر ظلم کررہے ہیں.

عطائی ڈاکٹر دو نمبر ادویات لکھ کر الٹراساونڈ اور چیک اپ کی مد میں بیش بہا فیس وصول کی جارہی ہیں .انہوں نے کہا کہ عطائی ڈاکٹرز اور میڈیکل سٹوروں کیخلاف مزید بھی کاروائی جاری رہے گی۔