|

وقتِ اشاعت :   September 28 – 2023

کوئٹہ: کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقے میں آج جشن عید میلاد النبیﷺ بھر پور مذہبی عقیدت واحترام جوش وجذبہ سے منایا جائیگا،

کوئٹہ میں دو بڑے مرکزی جلوس برآمد ہوں گے، کوئٹہ میں موبائل سروس بند جلوس کی سیکورٹی پر تین ہزار پویس، ایک ہزار ایف سی اہلکار تعینات ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں جشن عید میلاد النبیﷺ کا مرکزی جلوس قمبرانی روڈ پر دربار عالیہ حضرت سعدسالم مجددی سیصبح نوبجے برآمد ہوگا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہو۔

ا نماز جمعہ سے قبل پیر ابوالخیر روڈ پر اختتام پذیر ہوگا ، جبکہ وفا روڈ ، قمبرانی روڈ ، سریاب روڈ ، کنرانی ،جوائنٹ روڈ ،منوں جاں روڈ ،ہدہ جیل روڈ ،فقیر محمد روڈ ،بلیلی ، کواری روڈ ،بروری روڈ ،اور شہر کے دیگر علاقوں سے علما کرام کی قیادت میںشہرکے تیرہ مقامات سے جلوس نکالے جائیں۔

گئے۔ جلوس باچاخان چوک پر اکٹھے ہونگے ،جہاں علماو مشائخ نبی پاک ﷺ کی پیدائش مبارک کے حوالے سے ہونے والے معجزات اور آپ ﷺ کی سیرت اور فضلیت کے حوالے سے خطاب کرینگے۔

جبکہ نعت خواہاں محبوب خدا ، سردار انبیااحمد مصطفیﷺ کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کرینگے ، جلوس کے شرکاباچاخان چوک سے روانہ ہوکر لیاقت بازار ، پرنس روڈ ،مسجد روڈ ، شارع اقبال سے گزر کر منان چوک پر اکٹھے ہونگے ،جہاں نبی پاک ﷺکی خدمت سلام پیش کیاجائیگا اور جلوس کے اختتام پر علماو مشائخ خصوصی دعائیں فرمائیں گے۔

،جس کے بعد جلوس اپنی اپنی درگاہوں اور مساجد کی طرف روانہ ہونگے جہاں بعد نمازبعد از نماز جمعہ لنگر کا اہتمام ہوگا، عید میلاد النبیﷺ کے سلسلے میں جلوس کے اختتام کے بعد شہر کے مختلف مقامات پر رات گئے۔

تک محافل میلاد کا سلسلہ جاری رہے گا، رات کو عاشقان رسول ﷺ کی طرف سے گلی محلوں میں مساجد ،درگاہوں میں چراغان بھی کیا جائیگا ۔

محافل کے اختتام پر لنگر تقسیم کیاجائیگا جلوس کے موقع پر ۔کوئٹہ میںصبح 9 بجے سے دوپہر 3بجے تک موبائل سروس بند رہے گی جبکہ جلوس کی سیکورٹی پر تین ہزار پولیس، ایک ہزار ایف سی اہلکار تعینات ہوں گے۔