|

وقتِ اشاعت :   September 28 – 2023

کوئٹہ: پاک ایران مشترکہ بارڈر کا ایک روزہ اجلاس گزشتہ روز ایران کے سرحدی شہر میر جاوا میں ہوا۔

اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی چیف کلیکٹر کسٹمز بلوچستان عبدالقادر میمن نے کی۔ اس ایک روزہ اجلاس کے دوران پاک ایران بزنس، میر جاوا تفتان بارڈر کے مسائل، ٹرانسپورٹ کے مسائل، بارڈر پر کاروباری گاڑیوں اور لوگوں کی آمدورفت کے حوالے سے تفصیلی سیشن ہو ئے، بزنس اور کاروبار کی حد بڑھانے اور ٹریفک کے مسائل پر تفصیلی سیشن ہوئے۔

ایرانی صوبہ سیستان بلوچستان اور پاکستانی بلوچستان کے درمیان تجارت کے حوالے سے ترجیحی بنیادوں پر بات چیت ہوئی۔ ریلوے۔ بینکینگ ٹرانسپورٹ۔ ایمگریش۔ ویزہ۔ ایکسپورٹ۔ امپورٹ موضوع بحث رہا۔ اجلاس میں کلیکٹر کسٹمز اپریزمنٹ تفتان نوید اقبال ڈپٹی کلیکٹر عثمان عزیز، سپرنٹنڈنٹ احد درانی، سمیت پاکستان کی طرف وہ تمام ادارے جو بزنس، بارڈر، قومی سلامتی۔ ٹریڈ، ٹرانسپورٹیشن، بینکنگ سیکٹر۔

امیگریشن ،وزارت خارجہ کے نمائندے اور بزنس کمیونٹی سے تعلق رکھتے ہیں نے شرکت کی۔ ایرانی وفد کی سربراہء جناب جاوید ہدایاتی ڈائریکٹر جنرل اف ٹرانزٹ، اینڈ انٹرنیشنل ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ اینڈ وزارت روڈز اور اربن ڈیویلپمنٹ نے کی۔انھوں نے برادر اور ہمسایہ ملک پاکستان کے وفد کو ویلکم کیا۔

اور امید ظاہر کی کہ یہ اجلاس خطے اور خاص کر دونوں اطراف کے کاروباری حضرات کے لیے انتہائی مفید رہے گا۔ اور اسے باہمی خیر سگالی کے علاوہ کاروبار مسائل بھی حل ہوتے رہتے ہیں۔