|

وقتِ اشاعت :   September 28 – 2023

تربت ; نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے جمعرات کے روز گورنمنٹ گرلز کالج تربت کا دورہ کیا .

اس موقع پر یونیورسٹی آف تربت کے لاء فیکلٹی کے ڈین ڈاکٹر گل حسن بلوچ بھی انکے ہمراہ تھے گورنمنٹ گرلز کالج پہنچنے پر کالج کی پرنسپل میڈم گل بلوچ نے ان کا استقبال کیا صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کالج کی پرنسپل میڈم گل بلوچ سے کالج کے مسائل دریافت کیا کالج کی پرنسپل میڈم گل بلوچ نے نگران صوبائی وزیر سے درخواست کی کہ کالج کو فیول کی مد میں فنڈز کی قلت کا سامنا ہے ۔

لہذا حکومت سے درخواست ہے کہ ٹرانسپورٹ کے شعبے میں زیادہ فنڈز مختص کیے جائیں۔

تاکہ غریب طالبات کو ٹرانسپورٹ کی سہولت مل سکے نگران صوبائی وزیر اطلاعات نے پرنسپل گرلز کالج تربت کو یقین دہائی کراتے ہوئے کہا کہ وہ اس حوالے سے ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے حکام سے ملاقات کرکے کالج کے ٹرانسپورٹ کے مسلئے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرائینگے نگران صوبائی وزیر جان اچکزئی نے گرلز کالج تربت کے آڈیٹوریم میں بلوچی زبان کے نامور شاعر اور ادیب مبارک قاضی کی یاد میں منعقد ہ ایک تقریب میں بھی شرکت کی۔

اس دوران تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگراں صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا کہ بلوچستان میں شعور اور آگاہی پیدا کرنے کے حوالے سے ہمارے شعراء اور ادیبوں نے ایک نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے مبارک قاضی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلوچی زبان کی ترقی کے حوالے سے انکی خدمات کو سنہری حروف سے لکھا جائے گا ۔

اس دوران انہوں نے طالبات کے لیے اسکالرشپ اور 50 عدد لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کیا جبکہ گرلز ڈگری کالج کے بجلی کے نظام کو سولر سسٹم میں منتقل کرنے میں مدد فراہم کرانے کا بھی وعدہ کیا۔دریں اثناء نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے اپنے دورہ تربت کے دوران جمعرات کے روز شیخہ فاطمہ بنت مبارک گرلز کیڈٹ کالج کا بھی دورہ کیا ۔

اس موقع پر یونیورسٹی آف تربت کے لاء فیکلٹی کے ڈین ڈاکٹر گل حسن بلوچ بھی انکے ہمراہ تھے شیخہ فاطمہ بنت مبارک گرلز کیڈٹ کالج کے پرنسپل بریگیڈیئر ہمایوں اجمل نے نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی کا کالج پہنچنے پر استقبال کیا اس دوران نگران وزیر اطلاعات کو کالج کے مختلف شعبہ جات کے حوالے سے کالج کے پرنسپل بریگیڈیئر ہمایوں اجمل نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ برادر ملک متحدہ عرب امارات کے تعاون سے قائم کیا جانے۔

والا یہ کیڈٹ کالج بلوچستان میں خواتین کے لیے پہلا اور پاکستان میں خواتین کے لیے تیسرا کیڈٹ کالج ہے جس میں ضلع کیچ سمیت ملک کے دیگر علاقوں سے طالبات تعلیم حاصل کررہی ہیں انہوں نے کہا کہ اس کالج میں خواتین کے لیے بہترین تعلیمی ماحول اور دیگر ضروری سہولیات دستیاب ہیں۔

تاکہ بلوچستان سمیت دیگر علاقے کی خواتین کو جدید طریقوں سے درس وتدریس کی سہولیات فراہم کی جاسکیں نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے شیخہ فاطمہ بنت مبارک گرلز کیڈٹ کالج کے بریگیڈیئر ہمایوں اجمل کی سربراہی میں کالج کے انتظامیہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی گراں قدر خدمات کے نتیجے میں بلوچستان کے پسماندہ علاقوں میں بھی خواتین کی تعلیم کے لیے اعلیٰ تعلیمی درسگاہیں کام کررہی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کا نصب العین ہے کہ بلوچستان کے تمام اضلاع میں خواتین کے لیے مثالی درسگاہیں قائم کی جائیں نگران وزیر اطلاعات نے شیخہ فاطمہ بنت مبارک گرلز کیڈٹ کالج کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اور خواتین کے لیے وہاں پر موجود مختلف سہولیات کا جائزہ لیا انہوں نے کالج کے کلاس رومز ، لیبارٹری ، امتحان ہال، آڈیٹوریم کا دیگر شعبہ جات کا بھی معائنیہ کیا۔

انہوں نے کالج میں قائم کیے جانے والی 3D پرنٹنگ لیب کا بھی معائنہ کیا ۔

جہاں پر 3D پرنٹنگ مشینوں کے ذریعے مختلف اقسام کی اشیاء￿ جدید طریقوں سے تیار کی تیار کی جاتی ہیں نگران وزیر اطلاعات نے کالج کی مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی کو کالج کے پرنسپل بریگیڈیئر ہمایوں اجمل کی جانب سے خصوصی شیلڈ بھی پیش کی گئی واضح رہے کہ شیخہ فاطمہ بنت مبارک گرلز کیڈٹ کالج تربت کا قیام دو سال پہلے 2021 میں برادر ملک متحدہ عرب امارات کے تعاون سے عمل میں لایا گیا تھا ۔

جس میں ضلع کیچ سمیت ملک کے دیگر علاقوں سے تقریباً تین سو کے قریب طالبات تعلیم حاصل کررہی ہیں کالج انتظامیہ کی جانب سے بتایا جارہا ہے کہ آئندہ چند برسوں میں کالج میں طالبات کی تعداد ایک ہزار تک پہنچ جائیگی۔