|

وقتِ اشاعت :   September 28 – 2023

کوئٹہ: یونیورسٹی آف مکران کے ترجمان کے جاری کردہ وضاحتی بیان میں کہاگیاہے۔

کہ یونیورسٹی میں درس و تدریس کا عمل بغیر کسی تعطل کے جاری ہے یونیورسٹی انتظامیہ نے یونیورسٹی میں کمپیوٹر سائنس کے شعبے میں مزید بہتری لانے کی خاطر ایک بیرون ملک پی ایچ ڈی ڈگری کے کوالیفائڈ شخص کو اضافی چارج تفویض کی ہے۔

بدقسمتی سے چند لیکچرارز اور اسٹاپ ممبر اپنے ذاتی مقاصد کے حصول کیلئے ایک ڈیپارٹمنٹ کے چند مخصوص طلبا کو مہرے کہ طور پر استعمال کررہے ہیں جس کا نقصان طلبا کو ہوگااوریونیورسٹی کسی کو اجازت نہیں دے سکتی کہ وہ ایسے سنگین عمل کاارکاب کرے کہ طلبا کامستقبل متاثر ہوں ۔بیان میں کہاگیاہے کہ ایک سال کے قلیل دورانیہ میں یونیورسٹی نے جو جدوجہد کی ہے وہ درج ذیل ہیں۔

:1۔ یونیورسٹی کے فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کی تشکیل اور کمیٹی کے دو میٹنگز کا انعقاد۔2۔ یونیورسٹی کے سینڈیکیٹ کا قیام اور میٹنگ بلانے کیلئے کیس یونیورسٹی کے چانسلر/ گورنر آفس میںجمع کرانا۔3۔

یونیورسٹی آف مکران پنجگور کی پاکستان کے ہائیرایجوکیشن کمیشن میںRecognitionکا کیس جمع کرانااور اس وقت یونیورسٹی انتظامیہ ایچ ای سی کی طرف سے سرکاری سطح پر نوٹیفکیشن کی منتظر ہیں

۔4۔ پنجگور کیمپس کے تمام Through selection board & committee تعینات شدہ ملازمین کو مستقل کرنے کیلئے ایجنڈا کو فنانس کمیٹی اوردوسرے باڈیز سے گزارنے کیلئے تمام تر ہوم ہورک مکمل کرلیاگیاہے 5۔

200 طلبا کو مختلف مد میں اسکالرشپس کی فراہمی۔6۔ حکومت بلوچستان یونیورسٹیز فنانس کمیٹی کے توسط سے یونیورسٹی آف مکران پنجگور کیلئے پہلی مرتبہ فنڈز مختص کرکے اس کا اجرا ہونا۔ 7۔ صوبہ بھر میں یونیورسٹی آف مکران کا معاشی طور پہ سب سے فعال صورتحال۔8۔

طلبا و طالبات کو ڈور ٹو ڈور فری پک اینڈ ڈراپ کی سہولت۔ 9۔ تعلیمی معیار میں مزید بہتری کیلئے رواں سمسٹرزمیں پنجگور بلوچستان اور دیگر علاقوں سے انتہائی کوالیفائڈ پروفیسرز اور لیکچرارز کی خدمات کاکنٹریکٹ پر حصول ۔10۔ مستحق طلبا کے فیسوںمیں ریلیف کیلئے یونیورسٹی انتظایہ کاپنجگور کے انتہا معتبر مذہبی اور سماجی شخصیت مولانا عبیداللہ بلوچ کی سربراہی میں کمیٹی کاقیام جس سے طلبا کے فیسوں کا مسئلہ بہت حد تک حل ہونے کی امیدروشن امید ہے۔

11۔ اس سال 72 طلبہ کو گورنمنٹ اف پاکستان کے تعاون سے لیپ ٹاپ فراہم کیے جائیں گے ۔ 12۔ طلبہ کے لیے مختصر عرصے میں پانچ سٹڈی ٹورس کا اہتمام بھی کیا گیا تھا جن میں مختلف یونیورسٹیز کے وزٹ کرائے گئے تھے۔

اور ان کی ایکسپوزر کے لیے مختلف وفود سے ملاقات بھی ہوئی13۔یونیورسٹی آف مکران پنجگور کی سائٹ پر 2.5ارب روپے سے یونیورسٹی کے تعمیرات کاباقاعدہ آغازکے علاوہ یونیورسٹی نے ایک سال کے کم دورانیہ میں اور کئی کامیابیاں سمیٹی ہیں۔

مگر یہاں یہ امر واضح کرنا ضروری سمجھتے ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ ہر اس قوت کے سامنے کھڑی ہوگی جو پنجگور کی تعلیمی ترقی کو کسی سازش کے تحت روکنے کی کوشش کریگی۔

لہذایونیورسٹی ماحول کو دانستہ طور پر خراب کرنے اور درس و تدریس کے عمل میں رکاوٹ پیدا کرنے کیلئے چند طلبا کو مہرے کے طور پر استعمال کرنے والے چند لیکچرارز اور اسٹاپ ممبر کیخلاف یونیورسٹی کے قانون کے قواعد اور ضوابط کے مطابق کارروائی خارج ازامکان نہیں ہے ۔