|

وقتِ اشاعت :   September 29 – 2023

کوئٹہ  نیشنل پارٹی کے مرکزی کال پر واپڈا، کیسکو اور پولیس انتظامیہ کی جانب سے نہتے شہریوں کی تزلیل اور ناجائز بلوں میں اضافہ کے خلاف کوئٹہ اور تربت میں احتجاجی مظاہرے منعقد کئے گئے ۔

مظاہرین کا کیسکو اور پولیس رویے کی شدید مذمت ۔تفصیلات کے مطابق نیشنل پارٹی کوئٹہ و بی ایس او پجار کے زیراہتمام بلوچستان یونیورسٹی چوک پر پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا حکمرانوں کی ماضی میں کی جانے

والے غریب مزدور دشمن عالمی معاہدوں کی وجہ سے زیلی ادارے این ٹی ڈی سی اور تمام ڈسکوز اس ملک کی معیشت پر ایک سفید ہاتھی کا کردار ادا کررہے ہے اس ملک کے ایک فیصد ایلیٹ طبقے کی شاہ خرچیوں کو پورا کرنے کے لیئے اضافی لوڈ شیڈنگ کے ساتھ ساتھ مینٹیننس شٹ ڈاون کے نام پر بلوچستان بھر میں بجلی کی ترسیل اوسطا صرف 6 گھنٹے ہی رہی ہے۔

مخصوص طبقے کی شاہ خرچی کو پورا کرنے کے لیئے گزشتہ سال 499 ارب روپے غریب عوام کے جیب سے زبردستی کاٹا گیا۔ یہ کہاں کا انصاف ہے کہ اس غریب صوبے میں جہاں غربت 70 فیصد سے زیادہ ہے جس کا بڑا حصہ نیشنل گرڈ سے بھی منسلک نہیں کوئی خاطر خواہ انڈسٹری موجود نہیں ٹرانسمیشن لائنز گزشتہ کئی

دہائیوں سے بوسیدہ ہوچکے ہیں اس کے باوجود کیسکو پاکستان کا دوسرا سب سے مہنگا ڈسکو کمپنی ہے جو بلوچستان کے عوام کو بجلی 31 روپے سے زیادہ فروخت کررہی ہے۔ ہم سمجھتے ہیں ی

ہ نام و نہاد کریک ڈان عوام کی تزلیل کے سوا کچھ بھی نہیں بجائے اداروں کی ضروری سٹریکچر ریفارمز اور ٹرانسمیشن کی ترسیل کو بہتر کرنے کے لیئے ملک کے بڑے بڑے انڈسٹریز اور ایلیٹ طبقے سے ٹیکس وصولی کی نظام کو موثر کرنے کی عام غریب اور مزدور کار اکثریتی طبقے پر بجلی کے اضافی بل کا بم گرانے اور کریک ڈان کے نام پر شہریوں کی بنیادی آئینی حقوق کی سنگین پامالی کی جارہی ہے

اسی کے تسلسل میں حالیہ دنوں واپڈا کیسکو اور پولیس انتظامیہ کی جانب سے کوئٹہ میں نہتے شہریوں کو زدکوب کرنے کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں۔ ان عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف نیشنل پارٹی بلوچستان بھر میں سراپا احتجاج ہے مورخہ 3 تاریخ کو بھی کوئٹہ سمنگلی کے مقام پر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

احتجاجی مظاہرے سے نیشنل پارٹی کے رکن مرکزی کمیٹی و ضلع صدر کوئٹہ حاجی عطا محمد بنگلزئی، مرکزی ریسرچ سیکرٹری آغا گل، چئیرمین بی ایس او پجار بوہیر صالح بلوچ، رکن مرکزی کمیٹی حاجی نیاز بلوچ، صوبائی ڈپٹی جنرل سیکریٹری حاجی عبدالصمد بلوچ، صوبائی سوشل میڈیا سیکریٹری سعد دہوار، انجمن تاجران بلوچستان کے جنرل سیکرٹری ولی آفغان، پارٹی کے رکن صوبائی ورکنگ کمیٹی محمود رند، ضلعی فنانس سیکریٹری سعید سمالانی، تحصیل جنرل سیکریٹری عارف کرد، ملک منظور شاہوانی، ڈاکٹر رمضان ہزارہ، میر نصیب اللہ بنگلزئی نے خطاب کیا۔

احتجاجی مظاہرے میں بی ایس او پجار کے مرکزی سینئیر نائب صدر بابل ملک بلوچ، پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری ریاض زہری اور نیشنل پارٹی ، بی ایس او پجار کے مرکزی، صوبائی، ضلعی و تحصیل قیادت سمیت تاجر برادی سے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔علاوہ ازیں نیشنل پارٹی کیچ اوربی ایس اوپجار کیچ کے زیراہتمام کیسکو کی غیر قانونی،غیر آئینی اور عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیاگیا،

مظاہرے میں حق دو تحریک، انجمن تاجران تربت، وکلاء برادری،پیرا میڈکس اور آل پارٹیز کیچ کے نمائندے شریک تھے، احتجاجی ریلی شہر کے مختلف شاہراہوں سے ہوتا ہوا تربت پریس کلب کے سامنے پہنچی جہاں پر کیسکو اور پولیس کے خلاف نعرے بازی کی گئی،

احتجاجی مظاہرہ سے نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن واجہ ابوالحسن، مبارک بلوچ، یونس جاوید، انوراسلم، انجمن تاجران تربت کے جنرل سیکرٹری اعجاز علی محمد جوسکی، حق دوتحریک کیچ کے رہنما یعقوب جوسکی،آل پارٹیز کیچ کے نمائندے احد الہٰی میروزئی، کیچ بار کے رستم گچکی ایڈووکیٹ،بی ایس او پجار کے رہنما عابد عمر ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیسکو کی جانب سے ریکوری کے نام پر صارفین کے ساتھ ہتک آمیز سلوک اور پولیس کی مدد سے صارفین کو ہراساں کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی

اور اسے کیسکو اورپولیس کی غنڈہ گردی قرار دیا، اس موقع پر مبارک بلوچ نے کیسکو چیف کے نام پر یادداشت شرکاء￿ کو پڑھ کر سنایا جس میں کہاگیا کہ کیسکو نے ضلع کیچ میں غریب اور لاچار عوام سے جو رویہ شروع کررکھا ہے ہم آپ کے اس رویے کو انتہائی ناپسندیدگی سے دیکھ رہے ہیں کیسکو نے غیر قانونی طریقے سے پولیس کی مدد سے جس طرح کی پولیس گردی شروع کی ہے

نیشنل پارٹی ضلع کیچ میں اس پولیس گردی کو غیر قانونی قرار دیکر اس کی مذمت کرتی ہے نیشنل پارٹی اس مصیبت کے وقت اپنی عوام کو کسمپرسی کی حالت میں نہیں چھوڑ سکتی،کیسکو کے غیر قانونی،غیر آئینی عوام دشمن رویوں کے خلاف جمہوری اور آئینی جنگ لڑنے کا اعلان کرتی ہے،

کیسکو آفیسران نے کیچ اور بلوچستان کے تمام اضلاع میں عوام کے خلاف کاروائی بندنہ کی ہمارا عوامی احتجاج روزبہ روز شدت اختیار کرتی جائے گی،ہمارے مطالبات پر غورکیاجائے اور سنجیدگی سے سوچیں بصورت دیگر صوبے میں امن و امان کی خرابی کا ذمہ دار محکمہ واپڈا کیسکو ہوگا،

محکمہ واپڈا کی عوام کے خلاف پولیس کے ذریعے زبردستی کے ذریعے بل وصول کرنے کے عمل کو غیر قانونی سمجھتے ہوئے اس کی مذ مت کرتاہے،نیشنل پارٹی مطالبہ کرتی ہے کہ پاکستان کے مختلف کمپنیوں سے بنی ہوئی مستردشدہ غیر معیاری گھوڑا میٹروں کو بلوچستان بالخصوص ضلع کیچ سے نکال دے اور معیاری میٹرز نصب کرے تاکہ آئندہ دوبارہ ایسے گھمبیر مسئلہ پیدانہ ہو،

محکمہ کا اسٹاف ضلع کیچ کے مضافاتی علاقوں میں گزشتہ بیس سال سے غائب ہے نہ ایس ڈی اوموجودہے نہ میٹرریڈر موجود ہے اور نہ ہی لائن مین ایک گرڈاسٹیشن صرف ایک چوکیدار اور ایک دو مقامی لائن مین کے آسرے پر چل رہے ہیں جو کہ کیسکو محکمہ کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، حکومت ایران نے ہمسائیگی اور بھائی چارگی کی بنیاد پر بجلی دینے کی رضامندی کا معاہدہ کرکے مکران کو پہلے 100سومیگاواٹ بجلی فراہم کی ہمارا مطالبہ ہے

کہ حکومت ایران جس قیمت پر دے رہی ہے واپڈا مکران ڈویڑن کو اسی قیمت میں بجلی فراہم کرے جبکہ بجلی ایران کی ہے تو محکمہ واپڈا یا حکومت کیوں ان غریب لوگوں سے ٹیکس کی رقم بل میں شامل کرتی ہے لہٰذا ہمارا مطالبہ ہے کہ ضلع کیچ کو سستی بجلی فراہم کی جائے،نیشنل پارٹی مطالبہ کرتی ہے ہمسایہ ملک ایران سے آنے والی امدادی بجلی کے 200میگاواٹ کو صرف مکران میں فراہم کرے ہماری شنید میں آیاہے

کہ واپڈا بسیمہ گرڈاسٹیشن سے مکران کے میگاواٹس کو نیشنل گرڈ سے منسلک ہونے کے بعد دیگر علاقوں میں استعمال کررہاہے جو سراسر ناانصافی اور حکومت ایران وحکومت پاکستان کے درمیان طے شدہ معاہدہ سرحدی علاقوں کو بجلی فراہم کرنے کی خلاف ورزی ہے،

مکران ڈویڑن کے باشندوں کے ساتھ امتیازی سلوک بند کیاجائے پاکستان کے بے شمار علاقے آپ کے محکمے کے مقروض ہیں مثلاً پشاورشہر اس وقت 66ارب روپے کا مقروض ہے ملتان شہر تقریباً دس ارب کا مقروض ہے کراچی شہر اربوں روپے کا مقروض ہے پاکستان کے کارخانے اربوں روپے کا مقروض ہے پاکستان کے مختلف محکمے اربوں روپے کے مقروض ہیں

آپ کے محکمے کا ضلع کیچ پر لشکر کشی چہ معنی دارد؟۔نیشنل پارٹی مطالبہ کرتی ہے کہ مکران ڈویڑن کے جنگ زدہ،سیلاب زدہ،آفت زدہ علاقے کے تمام سابقہ واجبات کو معاف کرکے خصوصی رعایت دی جائے

بصورت دیگران مخدوش و منفرد حالات میں واپڈا کے صارفین کے لئے بقاجات کی ادائیگی مشکل نہیں بلکہ ناممکن ہے،نیشنل پارٹی مطالبہ کرتی ہے کہ مکران ڈویڑن بالخصوص ضلع کیچ کے صارفین سے کرنٹ بلز کی ادائیگی کیلئے نئے معیاری میٹرز کی تنصیب کرکے غریب بے روزگار،مصیبت زدہ جنگ زدہ،سیلاب زدہ صارفین کے ساتھ خصوصی رعایت کی جائے اگرایسانہ کیاگیا

نیشنل پارٹی اپنی تمام سیاسی سرگرمیوں کو ترک کرکے جمہوری آئینی اور قانونی دارے میں رہتے ہوئے عوام کی طاقت سے واپڈا کو مجبورکرے گی کہ وہ لاچار،بے روزگار،مجبور صارفین ساکنان ضلع کیچ بشمول مختلف اضلاع کے مسئلے کا مناسب حل نکل سکے، احتجاجی مظاہرہ میں نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما نثار احمد بزنجو، نیشنل پارٹی آپسرکے صدر اقبال بلوچ، طارق بابل سمیت دیگر رہنما شریک تھے۔