|

وقتِ اشاعت :   September 30 – 2023

تربت: کمشنر مکران سعید احمد عمرانی کا لائن ڈپارٹمنٹ کے ہمراہ ضلع کیچ کے علاقے مند کا دورہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے پاک ایران سرحدی پر ریدیک کے مقام پر جوائنٹ بارڈر مارکیٹ کے مقام کا دورہ کیا اور سرحدی تجارت کے لیے قائم کیے جانے والے مرکیٹ میں سہولیات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ صنعت ضلع کیچ فہد رحیم بلوچ نے شروع کیے جانے والے پاک ایران بارڈر مارکیٹ کے میکنزم اور طریقہ کار کے بارے میں انہیں آگاہی دی۔

اور اس حوالے سے تجارتی ٹیکسز اور دیگر تکنیکی امور کے بارے میں ان سے صلاح ومشورہ بھی کیا۔ بعد ازاں کمشنر مکران نے مند میں سورو کے مقام پر زبیدہ جلال سکول کا دورہ کیا جہاں پر عوامی مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اس موقع پر کھلی کچہری میں مختلف مکاتب کے لوگوں پر مشتمل عوام الناس کی ایک بڑی تعداد موجود تھیں۔

اس موقع پر کمشنر مکران نے لوگوں کے مسائل سنے اور ان مسائل کو حل کرنے کے اقدامات اٹھانے کی یقین دہائی کرائی۔ اس دوران علاقہ مکینوں نے مند میں بجلی کے نظام میں درستگی کے حوالے سے کمشنر مکران سے درخواست کی۔

کمشنر مکران نے کھلی کچہری کے شرکاء کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کے لیے واپڈا حکام کے ساتھ مل کر قابل عمل حکمت عملی بنائیں گے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کی جاسکے۔