|

وقتِ اشاعت :   September 30 – 2023

کراچی/کوئٹہ; نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی کی قیادت میں پارٹی کے اعلیٰ سطحی وفد کی کے الیکٹرک یونین کے آفس آمدوفدمیں نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر مخدوم ایوب قریشی،مرکزی سیکریٹری لیبر مرزا مقصود،مرکزی کمیٹی کے رکن لالا محمد حسین،سندھ وحدت کے جنرل سیکرٹری مجیدساجدی،سیکریٹری انفارمیشن ذوالفقار مکھی،’

محمدابراراورشاہدمحمودشامل تھے۔وفدکے ارکان نیکے الیکٹریک لیبریونین کے چیئرمین میربابر سہیل،یونین کے صدر،جنرل سیکریٹری اوردیگرعہدیداروں کوادارے کی CBAمنتخب ہونے پر مبارک باد کاپیغام دیا۔

اور یونین کے عہداروں کوہارپہنائے گئے اس خوشی کے موقع پر یونین کے عہداروں اور کارکنان کو مٹھائی کھلائی گئی۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جان محمد بلیدی،مخدوم ایوب قریشی ،مرزامقصود،مجیدساجدی اور شاہد محمود نے کہاکہ نیشنل پارٹی محنت کشوں،کسانوں،مظلوم قومیتوں اور کچلے ہوئے طبقات کی جماعت ہے ہماری جماعت نے ہردور میں عوامی حقوق کے حصول کے لئے جدوجہد کی ہے،محنت کش عوام،کسان اور طالب علم ہی سیاسی جدوجہد کے ذریعے ملک کو مضبوط اور عوام کوخوشحالی بناسکتے ہیں۔

،نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ حقیقی جمھوریت کے قیام ہی سے پارلیمنٹ اور آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی قائم ہوسکتی ہے۔

کے الیکٹرک لیبر یونین کے چیئرمین میربابر سہیل نے نیشنل پارٹی کے رہنماؤں کایونین آفس میں ہرجوش خیر مقدم کیا اس موقع پرقدم بڑہاؤجان بلیدی،قدم بڑہاؤڈاکٹرمالک ہم تمہارے ساتھ ہیں اورزندہ ہے بزنجو زندہ ہے اورمزدوراتحادزندہ بادکے پرجوش نعرے گونجتے رہے،بابرڈسہیل نے اپنے خطاب میں کہا نیشنل پارٹی نے ہماری یونین پرآئے برے وقت میں ہمارے ساتھ بہت تعاون کیا ہے ھم ان کے اس پرخلوص تعاون کوکبھی بھی فراموش نہیں کریں گے انہوں نے کہا ہم اس بات کاعہدکرتے ہیں۔

کہ لیبر یونین کراچی سے بیلا تک پھیلے ہوئے بجلی کے صارفین کو بہتر سروس مہیہ کرنے کی بھرپور جدوجہدکرے گی، ادارے کی ترقی اور محنت کشوں کی خوشحالی کیلئے ہروقت کوشاں رہیں گے۔