|

وقتِ اشاعت :   September 30 – 2023

کوئٹہ؛ جھالاوان پینل کے زیر اہتمام ایک احتجاجی ریلی میونسپل کارپوریشن سے شروع ہوئی جو مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے کی شکل اختیار کی مظاہرین کی قیادت ندیم الرحمان محمد شہی ،حاجی عطا محمد، حاجی ظاہر مینگل ودیگر نے کی مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھارکھے تھے ۔

جس پر بھارت کی جانب سے گزشتہ روز مستونگ میں بے گناہ افراد کی شہادت کے خلاف نعرے درج تھے مظاہرین نے بھارتی جھنڈے کو بھی نظر آتش کیا گیا مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے جھالاوان عوامی پینل کے مرکزی رہنما ندیم الرحمان محمد شہی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی خفیہ اداروں کی جانب سے مستونگ میں بے گناہ مسلمانوں کی شہادت کی ذمہ داری قبول کی ہے ۔

جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے اتحاد اہل سنت بلوچستان کی جانب سے اتوار کو صوبے بھر میں شٹر ڈاون ہڑتال کی حمایت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ بھارتی ایجنٹوں نے بے گناہ افراد کی جس طرح مستونگ میں قتل عام کیا وہ قابل مذمت ہے ہم بھارتی اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں سادہ لوح بلوچ اور براہوی نوجوانوں کو جس طرح شہید کیا ۔

جھالاوان عوامی پینل اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے انہوں نے کہا کہ وڈھ میں جس طرح ہمارے سیاسی مخالفین ہمارے لوگوں کے معاشی قتل کررہے ہیں تاکہ آئندہ انتخابات میں ایک مرتبہ پھر انہیں ووٹ مل سکے انہوں نے کہا کہ میر صاحب خان کی شہادت ضرور رنگ لے آئے گی وڈھ میں میر شفیق الرحمان کے خلاف غلط پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے ۔

تاکہ انکے سیاسی ساکھ کو نقصان پہنچایا جاسکے کیونکہ بی این پی اس کی لیڈر شپ اور لشکر بلوچستان کی کوشش ہے کہ میر شفیق الرحمان کو نقصان پہنچا سکے ا۔

نہوں نے کہا مذکورہ پارٹی نے 6نکات کے نام پر جس طرح تمام سیاسی پارٹیوں کو بلیک میل کیا بلوچستان کے عوام نے ان کا اصل چہرہ دیکھ لیا ہے بلوچستان میں بھارتی مداخلت کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔

مستونگ واقعے کی بھارتی آفیشل گروپ نے اس کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

اور جشن منا یا ہے ہم بھارت کے عزائم کو خاک میں ملائیں گے جھالاوان عوامی پینل اتحاد اہل سنت بلوچستان کے اتوار کو ہونے والے شٹر ڈاون ہڑتال کی مکمل حمایت کرتی ہے ۔