|

وقتِ اشاعت :   September 30 – 2023

ڈھاڈر: سینئر سیاستدان سردار یار محمد رند نے مستونگ میں عیدمیلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کے جلوس پر خود کش حملے میں قیمتی انسانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے ۔

کہ مستونگ دھماکے میں درجنوں انسانی جانوں کو لقمہ اجل بنانے والے انسانیت کے نام پر دھبہ ہیں محسن انسانیت آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کی ولادت باسعادت کے حوالے سے نکالے جانے والی جلوس میں شامل نہتے کلمہ گو مسلمانوں کو شہید کرنے کی نہ صرف اسلام بلکہ دنیا کی کوئی بھی مذہب اسکی اجازت نہیں دیتا ۔

دلخراش سانحہ میں قیمتی انسانوں کے ضیاع پر دل افسردہ ہے انہوں نے کہا کہ مستونگ واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں سانحے میں شہداء کی درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں