|

وقتِ اشاعت :   October 1 – 2023

کوئٹہ: بلوچستان میں ایک ماہ کے دوران قومی شاہراہوں پر 823ٹریفک حادثات کے دوران 24افراد جاں بحق 1173زخمی ہو گئے۔

میڈیکل ایمرجنسی رسپونس سینٹربلو چستان کی جا ری کر دہ ماہانہ رپورٹ کے مطابق ماہ ستمبر میں قومی شاہراہ این 25لکپاس مستونگ پر 79ٹریفک حادثات میں 4افراد جاں بحق 115زخمی، این 25قلات پر 38ٹریفک حادثات میں 3افرادجاں بحق 56زخمی، این 25باغبانہ خضدار پر61ٹریفک حادثات میں 1شخص جاںبحق 81افراد زخمی ، این 25دراکالہ خضدار پر 62ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 85افراد زخمی،

این 25کورارو خضدار پر 35ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 42افراد زخمی، این 25ٹیا رو لسبیلہ پر 54ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 68افراد زخمی، این 25ورند لسبیلہ پر116 ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 1شخص جاں بحق جبکہ 128افراد زخمی، این 25سرانان پشین پر 41ٹریفک حادثات میں 2افراد جاں بحق 82افراد زخمی ، این 25پر چمن پر 11ٹریفک حادثات میں 12افراد زخمی، این 50زیارت کراس پشین پر 40ٹریفک حادثات میں 1شخص جاں بحق 51افراد زخمی ہو ئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق قومی شاہراہ این 50ناسائی قلعہ سیف اللہ پر 65ٹریفک حادثات میں 3افراد جاں بحق 79زخمی ، این 50شنکائی قلعہ سیف اللہ پر 22ٹریفک حادثات میں 5افراد جاں بحق 40زخمی، این 50بادین زئی ژوب پر 28ٹریفک حادثات میں 29افراد زخمی، این 50مانی کھاؤشیرانی پر 17ٹریفک حادثات میں 33افراد زخمی، این 85 سوراب پر 36ٹریفک حادثات میں 2افراد جاں بحق 67زخمی، این 65گوکرٹ کچھی پر 36ٹریفک حادثات میں 2افراد جاں بحق 79زخمی، این 65بختیار آباد سبی میں 31ٹریفک حادثات میں 41افراد زخمی،

این 65کیٹل فارم جعفر آباد پر 24ٹریفک حادثات میں 40افراد زخمی، این 70میختر لورلائی پر 37ٹریفک حادثات میں 45افراد زخمی ہو گئے ۔