|

وقتِ اشاعت :   October 1 – 2023

کوئٹہ; نگران وزیراعلی بلوچستان میرعلی مردان خان ڈومکی نے کہا ہے کہ معاشرے کے ہرفرد کو انسداد پولیو مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چائیے تاکہ ہماری آنیوالی نسل پولیو جیسے موذی مرض سے محفوظ رہ سکے.

پیر سے بلوچستان میں شروع ہونیوالی پولیو مہم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے نگران وزیر اعلی بلوچستان نے تمام اضلاع کے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر ز کو ہدایت کی انسداد پولیو مہم پر بھرتوجہ دیں اور اپنے اپنے اضلاع میں پولیو مہم کی خصوصی نگرانی کریں تاکہ کوئی بچہ انسداد پولیو مہم کے قطرے پینے سے رہ نہ جائیمیر علی مردان خان ڈومکی نے والدین پر زور دیا کہ پولیو ویکیسین کے ساتھ ساتھ بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات کا کورس بھی ضرور مکمل کروائیں .

تاکہ پولیو سمیت دیگر خطرناک بیماریوں سے بچ سکیں نگران وزیراعلی بلوچستان نیوالدین،علمااکرام سیاسی حلقوں اورمیڈیا سے کہا کہ انسداد پولیو میں بھرپورحصہ لیں اور آگاہی فراہم کریں تاکہ ہمارا ملک جلد پولیو سے پاک ہوسکے۔