|

وقتِ اشاعت :   October 1 – 2023

کوئٹہ;  مستونگ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

پو لیس کے مطابق اتوار کو مستونگ میں مسلح نقاب پوش موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے جمیل نا می شخص موقع پر جاں بحق ہو گیا

،پو لیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعدلاش ورثاء کے حوالے کر دی مزید کاروائی جار ی ہے ۔