|

وقتِ اشاعت :   October 1 – 2023

کوئٹہ: نگران صوبائی وزیر کھیل وثقافت نوابزادہ جمال رئیسانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہاگیاہے.

کہ مستونگ حملے نے ایک بار پھر ہمیں سوچنے پر مجبور کردیا کہ ہم ماضی سے کیا سیکھا، آج سے پانچ سال پہلے مستونگ حملے میں قوم نے میرے والد شہید سراج رئیسانی اور انکے تین سو سے زائد بازوں کو کھویا اور اب دوبارہ بم دھماکے۔ اب ایسا نہیں ہو گا، انشاللہ اب صرف باتیں نہیں ایکشن ہو گا۔.

بلوچستان کی سرزمین پر بہنے والے ہر بیگناہ کے خون کا بدلہ کیا جائے گا اور اس وقت تک ہم سکون سے نہیں بیٹھیں گے جب تک بلوچستان کی سرزمین سے تمام دہشتگردوں کا صفایا نا ہو جائے۔