|

وقتِ اشاعت :   October 1 – 2023

پنجگور: محکمہ واپڈا پنجگور کے رویہ غیر قانونی کارروائیوں کے خلاف آل پارٹیز کا اجلاس زیر صدارت قائم مقام چیئرمن اشرف ساگر کے منعقد ہوا ۔

جس میں نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر حاجی ایوب دہوار پھلیں بلوچ بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر حاجی عبدالغفار شمبے زئی عبدالقدیر بلوچ حق دو تحریک کے ضلعی آرگنائزر ملا فرہاد حاجی فدا بلوچ پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی آرگنائزر محمد صدیق بلوچ یاسر بلوچ قاضی رضا انجمن تاجران کے نائب صدر لال دوست شعیب قائم الدین سابق انجمن تاجران کے صدر حاجی خلیل احمد دہانی جماعت اسلامی کے ضلعی امیر مفتی صفی اللہ جمعیت علمائے اسلام کے عادل ارباب جمیل احمد و دیگر نے شرکت کی تھی۔

اجلاس میں واپڈا کی کوتاہیوں و غیر قانونی آئینی عمل پنجگور میں ورکشاپ و ریڈنگ نہ ہونا شہریوں سے بغیر چالان کے جرمانہ بھٹورنا پبلک پراپرٹی ٹرانسفارمر میٹر تار اتار کر لے جاکر گم کرنا دانستہ طور پر صارفین کو مقروضہ بنانا اور انہیں بلیک میل کرنے و دیگر معاملات پر تفصیلی بحث ومباحثہ ہوئی تمام تجاویز پر غور کرتے ہوئے آل پارٹیز نے فیصلہ کیا کہ کل 2 اکتوبر کو ڈپٹی کمشنر پنجگور محکمہ واپڈا کو تمام حقائق و زیادتیوں سے آگاہ کریں گے۔

واپڈا کی وجود قائم نہ ہونے ادارے کے بجٹ کہاں خرچ ہورہے ہیں میٹر ریڈنگ غیر شفاف سرکاری کنڈا بھتہ خوری ودیگر نقطہ پر مشتعمل ڈیمانڈ پیش کریں گے اگر ان ڈیمانڈ پر عمل نہیں کیا گیا شہریوں کو تنگ کرنے کا سلسلہ جاری رکھا تو آل پارٹیز اس ناجائز وغیر قانونی عمل کے خلاف اپنا قانونی آئینی اخلاقی انسانی حقوق کو محفوظ رکھتے ہوئے محکمہ واپڈا کے دروازے کے سامنے احتجاجی کیمپ و سی پیک روڑ بلاک کرے گی۔

تا حلِ مسائل تک جو بھی ناخوشگوار واقع پیش آیا انکا زمہ دار محکمہ واپڈا انکی کمیٹی و ضلعی انتظامیہ پر عائد ہوگی۔