|

وقتِ اشاعت :   October 1 – 2023

ماسکو :روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے مستونگ میں گزشتہ روز ہونے والے خودکش حملے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر تعزیتی پیغام بھیجا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی سفارت خانے کے مطابق صدرپیوٹن نے صدرعارف علوی اور نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کے نام تعزیتی پیغام بھیجا۔روسی صدر کا کہنا تھا

کہ مذہبی تقریب میں حملے نے ایک بارپھر دہشت گردی کی بربریت کو اجاگر کردیا، مجرموں کو سزا سے قطعی نہیں بچنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ روس پاکستان کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف تعاون بڑھانے کو تیار ہے۔پیوٹن نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔