|

وقتِ اشاعت :   October 1 – 2023

ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں پارلیمنٹ عمارت کے قریب خودکش دھماکا ہوا ہے ،ترک میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کے آوازیں بھی سنی گئیں۔

ترک وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے کہا کہ دو حملہ آور کی جانب سے دھماکے کیے گئے ہیں۔دھماکوں میں 2 پولیس اہکار زخمی ہوئے ہیں۔دوسرے حملہ آور کو سیکیورٹی اہلکاروں نے ہلاک کردیا۔

ابتدائی میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکہ خودکش تھا۔ترک وزارتِ داخلہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ انقرہ میں دھماکا دہشت گرد حملہ ہے۔

دھماکے کے بعد پارلیمنٹ کی عمارت اور وزارت داخلہ کی عمارت کے ارد گرد حفاظتی انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں۔

موسم گرما کے وقفے کے بعد آج پارلیمنٹ کے سیشن کا باقاعدہ آغاز تھا،جس میں صدر رجب طیب اردگان سمیت تمام اراکین پارلیمنٹ کے دوپہر 2 بجے کے قریب پارلیمنٹ میں آنے کی توقع تھی۔