|

وقتِ اشاعت :   October 1 – 2023

کوئٹہْ۔ جمعیت علماء اسلام کے صوبائی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس صوبائی امیر مولانا عبد الواسع کی زیر صدار ت پارٹی کے دفتر میں منعقد ہوا۔

 اجلاس میں صوبائی مجلس عاملہ کے تمام اراکین شریک ہوئے، اجلاس میں ملک اور خاص کر بلو چستان کی سیا سی صورتحال ، آئندہ ہو نے والے عام انتخابات اور حلقہ بندیوں کا جائز لیا گیا ۔اجلاس میں صوبے کے امن و امان کی صوتحال پر تفصیلی غور کیا گیا اور اجلاس میں ایجنڈے کے تمام نکات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے صوبائی امیر مولانا عبد الواسع نے کہا کہ ملک اور صوبے کی تمام تر سیا سی و معاشی ، امن و امان کی صورتحال ہمارے سامنے ہے ہر سطح پر ملک اور صوبے کی مشکل صورتحال اور چیلنجز کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ مشکلات اور مسائل کے باجود ہمیں اپنی جماعتی جدو جہد اور کوششیں جا ری رکھنی ہوں گی ،ملک میں ہو نے والے عام انتخابات جب بھی ہوں گے ہمیں عام انتخابات کی تیاریوں کے لئے بھر پور سیا سی سر گرمیوں کا آغا ز کر ناہوگا اور عام انتخابات میں رکاوٹوں کا مقابلہ کر نے کے لئے اپنی صفحوں میں اتحاد بر قرار رکھنا ہوگا اور تمام ضلعی سطح پر جماعتی عہدیدا ر اور کارکن انتخابی سر گرمیوں کا آغاز کردیں ، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی حلقہ بندیوں کے مطابق عام انتخابات میں کامیابی کے لئے اپنی تمام تر صلا حیتیوں اور وسائل کو بروئے کار لا تے ہوئے منظم اور خیال انداز میں اپنی تمام تر سر گرمیوں کا آغاز کریں ۔

انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے کوئی کو تاہی بر داشت نہیں کی جائے گی ۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں بگڑ تی ہوئے معاشی بحران نے غریبوں کی زند گی اجیرن کر دی ہے.

اشیاء خورنوش لیکر تمام اشیاء کی قیمتوں میں اضا فہ ہوا ہے جس کی وجہ سے غریب عوام دو وقت کی روٹی کے لئے ترس رہے ہیں ۔ اجلاس میں ملک اور بلو چستان امن وامان کی بگڑ تی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہا رکر تے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ امن اومان کی صوتحال بر قرار رکھنے کے لئے اقدامات کئے جائیں ۔ اجلاس میں 14ستمبر کو مستونگ کے قریب حافظ حمد اللہ پر ہو نے والے حملے کی مذمت کی گئی ۔ .

اجلاس میں ایک قرار داد کے ذریعے حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ حافظ حمد اللہ پر ہو نے والے بم حملے میں ملوث ملزمان تاحال گر فتار نہیں ہوئے جمعیت علماء اسلام مطالبہ کر تی ہے کہ بم حملے میں ملوث ملزمان کی گرفتار ی کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں ۔ اجلاس میں مستونگ خوش کش بم دھماکے ،ہنگو مسجد میںہو نے والے دھماکے اور ژوب میں سیکورٹی فورسزپر ہو نے والے حملوں کی مذمت کر تے ہوئے شہدء اور زخمیوں کے لئے دعا کی گئی ۔ اجلاس میں متعدد نو عیت کے اہم فیصلے کئے گئے جوصوبائی سر کولر کے ذریعے اضلاع کو بھیجے جائیں گے ۔