|

وقتِ اشاعت :   October 2 – 2023

نوشکی: انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ چیئرمین سے کامیاب مذاکرات ، 8 گھنٹے بعد زمیندار ایکشن کمیٹی اور آل پارٹیز کے نمائندوں نے پہیہ جام ہڑتال ختم کردی۔

 

پانچ گھنٹہ بجلی بحال ہونے کی یقین دہانی ، ایک ہفتے تک احتجاج موخر ، ایک ہفتے بعد پرانا شیڈول بحال کرنے کی یقین دہانی تفصیلات کے مطابق بجلی لوڈشیڈنگ اور کیسکو کے ظالمانہ سلوک اور ٹائم ٹیبل کے تبدیلی کے خلاف پہیہ جام ہڑتال کے حوالے سے نوشکی انتظامیہ کے جانب سے اے ڈی سی نظام رحیم بلوچ ، اسسٹنٹ کمشنر نوشکی شہزاد علی زہری ، ایس پی نوشکی اللہ بخش بلوچ کا ڈسٹرکٹ چیرمین میر محمد علی مینگل کے سربراہی میں آل پارٹیز اور زمیندار ایکشن کمیٹی کے نمائندوں کے ساتھ مذاکرات ، ۔

کمشنر رخشان ڈویژن سے فون پر نوشکی کے انتظامی آفیسران اور ڈسٹرکٹ چیرمین کا حال احوال کے بعد کمشنر رخشان ڈویژن اور نوشکی انتظامیہ کے یقین دہانی کے بعد نوشکی کا بجلی 5 گھنٹے کردیا گیا ایک ہفتے تک احتجاج موخر کردیا گیا اور بعد میں نوشکی کا شیڈول پرانے ٹائم ٹیبل پر بحال کرنے کی یقین دہانی کردی گئی ۔

اس موقع پر زمیندار ایکشن کمیٹی نوشکی کے ضلعی صدر میر محمد اعظم ماندائی ، میر خورشید جمالدینی ، بی این پی کے مرکزی پروفیشنل سیکرٹری نذیر بلوچ ،بی این پی کے ضلعی صدر حاجی میر بہادر خان مینگل ، نیشنل پارٹی کے خیربخش بلوچ ، فاروق بلوچ۔

ضلعی صدر کرنل ربنواز شاہ ، جمعیت علمائے اسلام کے حاجی منظور احمد مینگل ، حافظ عبدالصمد مینگل ، حافظ عبداللہ گورگیج ، زکریا عادل ، جمعیت نظریاتی کے مفتی فدا لرحمن ریکی ، جماعت اسلامی کے حافظ مطیع مینگل ، بی این پی عوامی کے میر ایوب بادینی ، ضلعی امیر مولوی محمد قاسم مینگل ، اہلسنت والجماعت کے معاویہ ، پیپلز پارٹی کے سابق تحصیل صدر میر صحبت خان جمالدینی ، بی این پی میر صادق جمالدینی ، چیرمین محمد جان بادینی ، حاجی میر خان بادینی، میونسپل کمیٹی کے ممبر حاجی منیر احمد مینگل ، زمیندار ایکشن کمیٹی کے نائب صدر میر ہدایت اللہ بادینی ، میر عارف بادینی۔

، ملک فتح محمد بادینی ، میر عبدالکریم ماندائی، حاجی سلطان جمالدینی ، میر نعیم جان بادینی ، حاجی رسول بخش مینگل ، حاجی عبد العزیز ، حاجی عبد الستارماندائی ، ملک عبدالرشید بڑیچ اور ندیم بڑیچ ، کے ڈی خدائے داد ، مقبول بلوچ ،اور دیگر نے پہیہ جام ہڑتال ختم کرکے ایک ہفتے تک موخر کرنے کا اعلان کردیا ۔

علاہ ازیں زمیندار ایکشن کمیٹی کے ضلعی ترجمان نے بجلی لوڈشیڈنگ اور واپڈا کیخلاف پہیہ جام ہڑتال کو کامیاب کرانے اور حمایت کرنے پر اہلیان نوشکی ، سول سوسائٹی ، آل پارٹیز ، انجمن تاجران ۔ نوشکی بس ویگن یونین ، نوشکی ٹرانسپورٹ یونین ، دالبندین اور تفتان ٹرانسپورٹ یونین ۔ خاران ٹرانسپورٹ یونین ، ہندو کمیونٹی ، انجمن تاجران نوشکی ، تیل کمیٹی نوشکی ، صحافی برادری ، مسافروں ، ٹرانسپورٹروں ، کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے زمیندار ایکشن کمیٹی نوشکی اور آل پارٹیز کا بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف پہیہ جام ہڑتال کو کامیاب کرائے۔