|

وقتِ اشاعت :   October 2 – 2023

کوئٹہ; چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مکینزم کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا.

جس میں پرائس کنٹرول سے متعلق سمیت مختلف اشیائے ضروریہ کی دستیابی اور قیمتوں کا تقابلی جائزہ لیا۔ اجلاس میں سیکرٹری زراعت محمد طیب لہڑی، سیکرٹری خوراک مجیب الرحمٰن پانیزئی، ڈی جی بی ایف اے محمد نعیم بازئی، سپیشل سیکرٹری انڈسٹریز فاروق کاکڑ، کمشنر کوئٹہ حمزہ شفقات جبکہ ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز نے بذریعہ وڈیو لنک شرکت کی۔

اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ پرائس فکسیشن کمیٹیوں کی مشاورت کے باقاعدہ اجلاس منعقد کئے جائیں اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے باقاعدگی سے قیمتوں کی جانچ/چھاپے اور مانیٹرنگ کی جائیگی، مارکیٹ کمیٹیوں کے ساتھ کوآرڈینیشن بھی کی جائے۔ چیف سیکرٹری نے اشیائے ضروریہ کی مقررہ کردہ نرخوں پر فروخت اور دکانوں پر ریٹ لسٹ نمایاں جگہ آویزاں کرانے کی تاکید کی ۔

اور پرائس لسٹ کی موجودگی یقینی بنانے بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ تما ڈپٹی کمشنرز خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اپنا موثر کردار ادا کریں۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ باقاعدگی سے مختلف منڈی اور مارکیٹوں کا دورہ کریں، سرکاری نرخ نامے پر عمل درآمد نہ کرنے والے دکاندار یا ڈیلر کے خلاف کارروائی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ دوکاندار حکومت کے مقرر کردہ نرخوں سے زیادہ ہرگز وصول نہیں کرے گا، تمام پیکنگ والی اشیاء جن پر نرخ درج ہوتے ہیں، مقررہ نرخوں پر ہی فروخت کی جائے، دکاندار نرخ نامے نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے کے پابند ہونگے یہ نرخ نامہ فوری طور پر ہر ضلع کی حدود میں نافذ العمل ہوگا۔