|

وقتِ اشاعت :   October 2 – 2023

حب : نگران صوبائی وزیر انڈسٹریزانرجی ایکسائز اینڈٹیکسیشن پرنس احمد علی احمدزئی نے کہا ہے کہ سی پیک کے تحت تعمیرہونے والا گوادرانٹرنیشنل ایئرپورٹ رواں سال کے آخر تک آپریشنل ہونے کی توقع ہے۔

ایئرپورٹ آپریشنل ہونے کے ساتھ تجارتی سرگرمیاں تیز ہونگی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ حب کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر سیکرٹری انڈسٹریز اکبر حریفال اورایم ڈی لیڈا فرید محمد حسنی بھی موجود تھے اسپیشل اکنامک زون کا ذکرکرتے ہوئے نگران صوبائی وزیرنے کہا کہ حب اسپیشل اکنامک زون 3 ارب روپے لاگت کا انڈسٹریل پراجیکٹ ہے ۔

وفاقی حکومت کی جانب سے اس سال 8ملین کاکم شیئر ملاہے جلد وزیراعظم سے ملاقات کرینگے ۔

اورپراجیکٹ کیلئے درکار فنڈز حاصل کرنے کی کوشش کرینگے انہوں نے بتایا کہ لسبیلہ میں سعودی کمپنی آرامکو کی آئل ریفائنری پراجیکٹ کی 10ملین ڈالر کی انویسٹمنٹ سے ترقی وخوشحالی کانیا دورشروع یوگا مقامی لوگوں کیلئے روزگار کے نئے مواقع میسر ہونگے ہماری کوشش ہوگی کہ بلوچستان کے عوام کو پراجیکٹ سے استفادے کے مواقع میسر ہوں نگران صوبائی وزیر نے کہا کہ آئی جی ہولیس سے ہماری میٹنگ ہوئی ہے پولیس ایکسائز اوراے این ایف مل کر مشترکہ آگاہی مہم اسکول لیول سے شروع کرینگے یوتھ کو ایجوکیشن کی جانب راغب کرنے اور نشے کی لت سے متاثر یونے سے بچانے کیلئے بحالی مراکز کاقیام عمل لایا جارہاہے ۔۔

صوبائی وزیرنے کہا کہ اسکولوں میں عوامی آگاہی مہم کیلئے ایکسائز ڈیپارٹمنٹ میٹریل فراہم کریگی محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے حوالے سے نگران صوبائی وزیر نے کہا کہ ٹیکس ریونیو کلیکشن میں اضافے کیلئے پلان تیارکرچکے ہیں ۔

پراپرٹی ٹیکس میکانزم کو بہتر بنانے اور موٹرویکل سوفٹ ویئر کے حوالے سے نء ٹیکنالوجی متعارف کرارہے ہیں اس نئی پالیسی سے ویکل ٹیکس ریکوری سسٹم ڈیجیٹل ہوگا اور سمارٹ کارڈ دسمبر میںQRبیس ہر منتقل کرنے جارہے ہیں پرنس احمد علی احمدزئی نے لیڈا ایشوز کے حوالے سے بتایا کہ لیڈا انرجی کی مد میں 8،ارب روپے کے الیکٹرک کو سالانہ ادائیگی کررہی ہے ۔

انرجی اخراجات میں کمی لانے کیلئے حکومت سولرپارک پلان کررہی ہیسولرپراجیکٹ کیلئے درکار250ایکڑ اراضی حصول کیلئے دستاویزات پر کام شروع کیاگیاہے۔

حکومت بلوچستان نے 9یزار سولربورکوانرجائز کرنے کا منصوبہ 2016میں شروع کیا تھا پراجیکٹ کا مقصد ایگریکلچر سیکٹر میں سالانہ 12 ارب سبسٹڈی اخراجات میں کمی کیلئے انرجی ڈیپارٹمنٹ پالیسی تیارکرچکی ہے ٹیم نیٹ ورک کی صورت میں کم مدت میں ہائیدار منصوبے پلان کررہے ہیں تاکہ لوگوں کو ریلیف ملے نگران صوبائی وزیر نے بتایا کہ انرجی ڈیپارٹمنٹ کیتھرو زمینداروں کے ٹیوب ویل کنکشن سولرائز کرنے جارہے ہیں۔

ایک سوال میں جواب نگران صوبائی وزیر نے کہاکہ لسبیلہ کی صنعتی ترقی میں لوکل میڈیا کا اہم رول رہا ہے۔

ہم میڈیا سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں مسائل کی نشاندہی کے حوالے سے میڈیا تجاویز کا خیر مقدم کرینگے ۔

ملک صوبہ اور ڈسٹرکٹ کی بہتری کیلئے سب ملکر کام کرینگے نگران صوبائی وزیر نے این ایچ اے کے زیر نگرانی حب ندی پل کی تعمیراتی کام سے متعلق کہا کہ پل کی تعمیراتی کام میں سست رفتاری سے صنعتی پیداوارمیں کمی اور صنعت کاروں کو ٹریفک ایشوز کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

جلد وزیراعظم سے ملاقات میں این ایچ اے انجینئرنگ سیکشن کی نااہلی کا معاملہ اٹھائینگے ۔نگران وزیرنے کہا کہ حب صنعتی شہر ہے اوراین ایچ اے کی کوئی مشینری پراجیکٹ سائٹ پرنہ ہونا پراجیکٹ افسران کی نااہلی ہے معاملے کانوٹس لے لیاگیا ہے حب ندی پل کا ایشو وزیراعظم کے نوٹس میں لایاجائیگا۔