|

وقتِ اشاعت :   October 2 – 2023

کوئٹہ: کوہلو میں لیو یز فورس نے کاروائی کر تے ہوئے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمدکر لیا۔

لیویز حکام کے مطابق پیر کو ڈپٹی کمشنر کوہلو کی خصوصی ہدایت پر لیویز کیو آر ایف سبی زون نے حساس اداروں کی اطلاع پرتحصیل کاہان کے علاقے میں کاروائی کر تے ہوئے تین اینٹی ٹینک مانئز، 8 اے پی ایمز، 2 اے پی ایم چھوٹے، 4 آر پی جی، 4 بی ایم 12 میزائل، 5 ہینڈ گرنیڈ،8 عدد 81 مارٹر روندز، 120 مارٹر روند، 1 روسی مارٹر، 14 اے جی ایس 17 گرنیڈ اور ایک کلو دھماکہ خیز موادا ور 7۔12 گن بھی برآمد کر لیں، لیویز کے مطابق آپریشن مسلسل 11 گھنٹوں تک جاری رہا۔

جس میں 40 سے زائد لیویز آفیسران واہلکاروں نے حصہ لیا۔