|

وقتِ اشاعت :   October 2 – 2023

کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے پارلیمانی بورڈ کا پہلا تعارفی اجلاس صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی کی زیر صدارت جمالی ہاوس میں منعقد ہوا۔

اجلاس کے آغاز میں 12 ربیع الاول کے دن مستونگ دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کی روح کے ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

اجلاس میں پارٹی شہیدوں، سیکورٹی فورسز کے شہداء اور 12 ربیع الاول کے دن ژوب میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے شہادت نوش کرنے والے سیکورٹی فورسزز اہلکاروں اور ہنگو میں بم دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کی روح کے ایصال ثواب کے لیے بھی دعا کی گئی۔

اجلاس میں آنے والے جنرل الیکشن کے لئے حکمت عملی، صوبائی و قومی اسمبلی کے امیدواروں کے ناموں پر غور و مشاورت، حلقہ بندیوں سمیت بلوچستان کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں صوبائی جنرل سیکرٹری سروزی خان کاکڑ، صوبائی سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی، سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن میر علی مدد جتک،پیپلز خواتین ونگ کی صوبائی صدر غزالہ گولہ نے شرکت کی۔