|

وقتِ اشاعت :   October 2 – 2023

کوئٹہ; رہبر جمعیت مولانا محمد خان شیرانی کے زیر صدارت منعقد ہونے والے کل جماعتی مشاورتی مجلس میں مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں اور وکلا فورم نے مشاورتی فورم کی مستقل رکنیت کیلئے اپنے چار چار نمائندوں کا تعین کر دیا۔

جس کے مطابق نیشنل پارٹی کی طرف سے صوبائی صدر رحمت صالح بلوچ خیر بخش بلوچ اسلم بلوچ اور علی احمد لانگو نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کی جانب سے صوبائی صدر احمد جان اسفند یار کاکڑ انجینئر ایمل ناصر اور مالک بہار جماعت اسلامی پاکستان کا صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی ڈاکٹر عطا الرحمن قاری نور علی اور سید نور

الحق مرکزی جمعیت اہل حدیث کا صوبائی امیر مولانا علی محمد ابوتراب مولانا عصمت اللہ سالم ڈاکٹر علی جان بلوچ اور مولانا زکریا ذاکر مجلس وحدت المسلمین کا صوبائی امیر علامہ ظفر عباس شمسی علامہ مقصود علی ڈومکی آغا سہیل اکبر شیرازی اور مولانا ولایت حسین جعفری، جمعیت علما اسلام (س)کا صوبائی امیر مفتی عبدالواحد بازئی ، حاجی عبدالقیوم میرزئی انجینیر نسیم مسعود

اور سردار ولی بادیزئی کوئٹہ بار کونسل کا صدر عابد کاکڑ ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری چنگیز حئی بلوچ ایڈوکیٹ نصیب اللہ کاکڑ ایڈوکیٹ اور عباس کاکڑ ایڈوکیٹ بلوچستان نیشنل پارٹی کے جانب سے موسی بلوچ غلام نبی مری جاوید بلوچ آغا اور خالد شاہ جمعیت علما اسلام پاکستان کا صوبائی امیر مولانا عبد المالک حاجی عبدالرزاق لانگو حاجی امین اللہ امین اور مولانا عبدالغنی ساسولی مشاورتی فورم میں

اپنی اپنی جماعتوں کی نمائندگی کریں گے جبکہ پاکستان تحریک انصاف پارٹی کے اندر مشاورت کے بعد اپنے چار چار نام فراہم کریں گے کل جماعتی مشاورتی فورم کا تیسرا اجلاس جمعرات پانچ اکتوبر کو سہ پہر تین بجے مولانا محمد خان شیرانی کے رہائش گاہ پر طلب کیا گیاہے۔