|

وقتِ اشاعت :   October 2 – 2023

دنیائے کرکٹ پر راج کرنے والے بھارتی بلے باز ویرات کوہلی اچانک بھارتی اسکواڈ کو چھوڑ کر اپنے شہر ممبئی روانہ ہوگئے۔

اسپورٹس سے متعلق خبریں شائع کرنے والی ویب سائٹ ‘کرک بز’ کے مطابق ویرات کوہلی ذاتی وجوہات کی بنا پر اسکواڈ چھوڑ کر اتوار کو ممبئی روانہ ہوئے۔ وہ نیدر لینڈز کے خلاف دوسرے وارم اپ میچ میں شرکت نہیں کریں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کوہلی نے ٹیم انتظامیہ سے بھارتی شہر گواہٹی سے ممبئی کیلئے روانہ ہونے کی درخواست کی تھی۔ مینجمنٹ کی اجازت سے کوہلی ممبئی کیلئے روانہ ہوگئے تاہم بتایا جارہا ہے کہ کوہلی کی آج اسکواڈ میں واپسی متوقع ہے۔

خیال رہے کہ بھارتی ٹیم نیدرلینڈز کے خلاف دوسرے وارم اپ میچ کیلئے بھارتی شہر تھیرووننتھاپورم میں موجود ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان وارم اَپ میچ کل ڈیڑھ بجے کھیلا جائے گا۔