|

وقتِ اشاعت :   October 3 – 2023

کوئٹہ؛ جرمن قونصل جنرل ڈاکٹر روجر لوٹز(Lotz Rodiger Dr)نے سول ہسپتال ٹراما سینٹر کوئٹہ کا دورہ کیا۔

اور مستونگ سانحہ میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی اور انکو پھولوں کے گلدستے پیش کئے اور انکے جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ایم ڈی ٹراما سینٹر ڈاکٹر عظیم اللہ بابر نے جرمن قونصل جنرل کو زخمیوں کے علاج معالجہ کے حوالے سے بریفنگ دی۔

۔اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جرمن قونصل جنرل ڈاکٹر روجر لوٹزنے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جرمنی پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے اور وہ جرمن حکومت کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں زخمیوں کی عیادت کرنے آئے ہیں۔جرمن قونصل جنرل سول اسپتال ٹراما سینیٹر انتظامیہ ،ڈاکٹرز اور عملے کی زخمیوں کی بہتر دیکھ بھال پر خراج تحسین پیش کیا ۔

اور کہا کہ جرمنی اپنے دوست ملک پاکستان کو معاشی، تعلیم، صحت اور دوسرے شعبوں میں ہر قسم کی معاونت کو تیار ہے اور جرمنی کو پاکستان نے سیکورٹی ایشوز کا ادراک ہے۔جرمن قونصل جنرل نے کہا کہ آج جرمنی کا قومی دن ہے اور وہ اپنی ٹیم کے ہمراہ اس خصوصی دن کو سانحہ مستونگ پر بلوچستان آئے ہیں۔

اس موقع پر جرمن ایمبیسی کے سیکورٹی ایڈوائزر Basak Ertac اور بلوچستان میں جرمنی کے اعزازی قونصل جنرل میر مراد بلوچ بھی ہمراہ تھے۔