|

وقتِ اشاعت :   October 3 – 2023

کوئٹہ؛ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ(ر)سعد بن اسد کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ جس میں ضلعی انتظامیہ ،محکمہ انڈسٹری، محکمہ زراعت اور فوڈ اتھارٹی کے اعلی افسران، تندور ایسوسی ایشن ،انجمن تاجران ،دکانداران،شوگر ڈیلرز،ڈیری فارم ایسوسی ایشن۔ملک شاپس ایسوسی ایشن، بیف اینڈ مٹن شاپ ایسوسی ایشن کے علاوہ دیگر متعلقہ ایسوسی ایشنز کے عہدیداران نے شرکت کی۔

اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ اشیائیخوردونوش کی قیمتوں میں استحکام اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے۔اجلاس میں گوشت کی قیمتوں کو کم کرنے کے حوالے سے گزشتہ قمیتوں پر جائزہ لینے کے بعد آئندہ اجلاس میں گوشت کی قیمتوں میں کمی لائی جائے گی۔

اس حوالے سے نئے ریٹ پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اس کے علاوہ اجلاس میں دودھ کی قیمت اور بھینس اور گائے کے دودھ کی الگ الگ قیمت مقرر کرنے کے لیے حتمی ریٹ مقررہ کی جائے گی۔ اگر کوئی دکاندار الگ ریٹ پر عمل نہیں کریگا تو سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑسکتاہے ۔

روٹی کی قیمت اور وزن کے حوالے سے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ روٹی کی قیمت 25روپے مقررہ کی گئی ہے جس کا باقاعدہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔

جبکہ روٹی تعین کردہ وزن کے مطابق فروخت کی جائے گی۔اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر روٹی اور دیگر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور معیار کو چیک اور بیلنس کریگی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے کہاکہ شہر میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کی نگرانی اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔

تاجر برادری اور دکاندار حضرات سرکاری نرخ نامے کے مطابق اشیائے خوردونوش کی فروخت کو یقینی بنائیں جبکہ سرکاری نرخنامہ دکانوں پر آویزاں کریںتاکہ عوام کو آسانی ہو۔درایں اثنا ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ(ر)سعد بن اسد کی زیر صدارت انسدادپولیو کی صورتحال کے حوالے سے چار یونین کونسلز کے آفیسروں کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔

جس میں چاروں یونین کونسلز کے افسران اور اہلکاران نے شرکت کی،

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کو گزشتہ پولیو مہم کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اجلاس سے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ(ر)سعد بن اسد نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ آئندہ پولیو مہم کی سکیورٹی کو فول پروف بنائی جائیگی۔انسدادی مہم کے دوران 100 فیصد کوریج کرنے والے اہلکاروں اور افسران کو اعزازی سرٹیفکیٹ دی جائیگی اور مہم کے دوران کوریج کو مکمل نہ کرنے یا کمپین کے دوران کوریج میں سستی برتنے والے اہلکاروں کو فوری طورپر فارغ کیے جائیگا۔ اس دوران چاروں اسسٹنٹ کمشنرز پولیو عملے کے ہمراہ ہونگے۔انہوں نے کہاکہ پولیو کے خاتمے کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔