|

وقتِ اشاعت :   October 3 – 2023

کوئٹہ: فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن(فپواسا)کی جانب سے ملک بھر کے جامعات اور اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن جامعہ بلوچستان کی جانب سے جامعہ بلوچستان میں عالمی یوم اساتذہ بھرپور انداز میں منایا جائے گا۔

فپواسا کے صدر پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر اختیار گومرو فپواسا بلوچستان چیپٹر کے صدر فرید خان اچکزئی، جنرل سیکرٹری نعمان کاکڑ اور اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن جامعہ بلوچستان کے نائب صدر ارسلان شاہ اور کابینہ کے تمام ممبران نے کہا کہ 5 اکتوبر کو اقوام متحدہ کی جانب سے اس سال بھی یوم اساتذہ اس عنوان کے تحت منایا جائے گا ۔

کہ پڑھانے کے لئے ہمیں ٹیچرز کی ضرورت ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ دنیا ٹیچرز کی کمی دور کریں، The teachers we need for education we want : The global imperative to reverse the teachers shortage. اس سلسلے میں اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن جامعہ بلوچستان کے آرٹس بلاک کے سامنے دن گیارہ بجے اساتذہ کرام کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے کے لئے ایک تقریب منعقد ھوگی جس میں اساتذہ کرام، آفیسران، ملازمین اور طلبا وطالبات شرکت کریں گے۔

بیان میں کہا گیا کہ اقوام متحدہ کی چارٹرڈ میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام ممالک اپنے جی ڈی پی کا کم از کم 4 فیصد تعلیم پر خرچ کریں اور دنیا کے ترقی یافتہ ممالک نے اپنے جی ڈی پی کا 6 فیصد تک اور ہمارے ہمسایہ ممالک 4 فیصد کے قریب تعلیم پر خرچ کررہے ہیں جبکہ بدقسمتی سے پاکستان میں تعلیم پر صرف 2 فیصد خرچ کررہا ہے۔

جس کے نتیجے میں ملک بھر میں تعلیم خاص جامعات کو سخت مالی و انتظامی مشکلات درپیش ہیں اور جامعہ بلوچستان کی مالی و انتظامی حالت تو بہت ہی بری ہے ،جامعہ بلوچستان کے اساتذہ کرام اور آفیسران و ملازمین اب بھی اس مہینے کی تنخواہ سے تاحال محروم ہیں اور پینشنرز پینشنز سے محروم ہیں،۔

اس ضمن میں اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی جامعہ بلوچستان اور فپواسا کے پلیٹ فارم سے مرکزی و صوبائی حکومتوں سے سالانہ بجٹ 2023-2024 پیش ہونے سے پہلے ہر سال کی طرح بھرپور مطالبہ کیا کہ تعلیم خصوصا جامعات کی بجٹ میں اضافہ کرے تاکہ جامعات کے اساتذہ کرام اور ملازمین کو بروقت ماہانہ تنخواہوں کی ادائیگی ممکن ہو اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ھو اور اس سال اقوام متحدہ کی جانب اساتذہ کی کمی دور کرنے کی سلوگن کے ساتھ منایا جارہا ہے ۔

لیکن بدقسمتی سے پاکستان میں اساتذہ کی کمی کو دور کرنا تو کجا ملک میں تعلیم جیسے اہم شعبے کو قصدا نظر انداز کیا جارہا ہے۔ بیان میں تمام اساتذہ کرام، آفیسران، ملازمین اور طلبا وطالبات سے اپیل کیا کہ 5 اکتوبر کو عالمی یوم اساتذہ کے پروگراموں میں بھرپور انداز میں شرکت کریں۔