|

وقتِ اشاعت :   October 3 – 2023

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے صوبائی خواتین سیکرٹری کلثوم نیا ز بلوچ کی زیر صدارت بروری روڈ کوئٹہ میں خواتین یونٹس سازی کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں گنج خاتون یونٹ سیکرٹری اور ثمینہ بی بی ڈپٹی یونٹ سیکرٹری منتخب ہوگئے‘اس موقع پر نیشنل پارٹی کے صوبائی ورکنگ کمیٹی کے رکن حمیدہ فدا سینئر رہنما سعدیہ بادینی اور فریدہ بلوچ نے شرکت کی‘خواتین سیکرٹری کلثوم نیاز بلوچ نے کہا ہے کہ پارٹی کی جانب سے مختلف علاقوں مین خواتین کی یونٹس کا انعقاد جاری ہے۔

یونٹس سازی کر کے خواتین کو اپنے حقوق کیلئے باہر آنا چاہئے نیشنل پارٹی سنجیدہ سیاست کا علمبردار اور قومی جماعت ہے‘ ان خیالات کا اظہار انہوںنے یونٹس سازی کے موقع پر خواتین سے خطاب کرتے ہوئے کیا کلثوم نیاز بلوچ نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی اور اس کی قیادت بلوچستان کے عوام کو کبھی مایوس نہیں کریگی 2018 میں بلوچستان پر تاریخ کا بدترین حکومت مسلط کیا۔

گیا ہم سنجیدہ سیاست کے علمبردار ہیں ہماری سیاست میں حقیقت پسندی اولین شرط ہے اس لیئے نیشنل پارٹی عوام اور سیاسی کارکنوں کو لبھی مایوس نہیں کریگی نیشنل پارٹی مضروضوں کے بجائے حقیقت پسندی پہ یقین رکھتی ہے ڈاکٹر مالک بلوچ بلندوبالا دعووں کے بجائے عملی کارکردگی پہ یقین رکھتی ہے۔

ملک اور خاص کر بلوچستان میں بد امنی دن بدن بڑھتی جارہی ہے جس کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل رہا ہے مستونگ جیسے دلخراش واقعہ کی مذمت اور تحقیقات کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں ۔

انہوںنے کہا کہ بلوچستان کے عوام کا روزگار بارڈز پر ہے مگر گزشتہ کئی دنوں سے بارڈرز کو سمگلنگ کے نام پر بند کر کے بلوچستان کے عوام کی تذلیل کی جارہی ہے جس کے باعث دو وقت کی روٹی کمانے والا مزدور سب سے زیادہ متاثر ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ لوگوں کو روز گار فراہم کیا جائے خواتین کی یونٹس سازی جاری ہے آنے والے عام انتخابات کیلئے کارکنان اور خاص کر خواتین اپنا کردار ادا کریں ۔