|

وقتِ اشاعت :   October 3 – 2023

کوئٹہ; نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں واقع نجی اکیڈمی میں آتشزدگی کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ بچیوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی ہے ۔

نگران وزیر اعلی بلوچستان نے کہا کہ تمام نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں میں بہتر حفاظتی انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔

اور اس ضمن میں وضع کردہ اصولوں پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے ، میڈیکل سپرنٹینڈنٹ سول سنڈیمن اسپتال کوئٹہ ڈاکٹر محمد اسحاق پانیزئی نے بتایا ہے کہ مجموعی طور پر اسپتال میں 36بچیاں لائی گئی جن کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی اور تمام بچیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے بچیوں کی اکثریت دھوئیں سے بیہوش ہوئیں۔