|

وقتِ اشاعت :   October 3 – 2023

کوئٹہ; بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ) کے صدر حاجی نور محمد شاہوانی نے کہا ہے کہ ہمارے ٹرکوں کو پنجاب اور سندھ جاتے ہوئے بلا جواز طور پر روک کر بھتہ وصول کیاجاتا ہے۔

اگر ایک ہفتے میں اس مسئلے کو حل کرکے لوڈ گاڑیوں کو نہ چھوڑا گیا تو ہم پنجاب اور سندھ جانے والی قومی شاہراہوں کو فورٹ منرو ، جیکب آباد اور حب چوکی کے مقامات پر بند کرکے دھرنا دیں گے۔

جس سے حالات کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ پولیس اور دیگر حکام پر عائد ہوگی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ظاہر شاہ یوسفزئی، حاجی جعفر خان کاکڑ، حاجی محمد گل، سہیل خان کاکڑ، حاجی عطاء اللہ کاکڑ اور دیگر کے ہمراہ منگل کو کوئٹہ پریس کلب میںپریس کانفرنس کے دوران کہی ۔ حاجی نور محمد شاہوانی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے گڈز ٹرک ٹرانسپورٹر پنجاب ، سندھ اور خیبر پختونخوا جاتے ہیں اور اپنے استعمال کے لئے ٹینکی میں 400 سے 600 لیٹر ڈیزل ڈالتے ہیں لیکن پنجاب کے علاقے کے ڈیرہ غازی میں کسٹم ، پولیس اور پنجاب بارڈر فورس بلا جواز تنگ کرتے ہیں اب تک 120 ٹرکوں کو نا جائز طور پر ڈیزل کے بہانے گزشتہ ایک ماہ سے بند کیا ہوا ہے۔

تمام اعلیٰ حکام کو آگاہ کرنے کے باوجود مسئلہ حل نہیں ہوا .

حالانکہ ڈیرہ غازی خان میں کسٹم، پولیس اور بارڈر فورس ڈیزل مافیا کے ساتھ ملکر بھتہ لیکر ڈیزل کی سمگلنگ اور غیر قانونی اقدامات کررہی ہے جبکہ قانونی طریقے سے گڈز گاڑیوں کو روک کر ٹرانسپورٹروں کے ساتھ ناروا سلوک کیا جاتا ہے ان گاڑیوں پیاز، سیب، کوئلہ لوڈ ہے انہیں بھی روک دیا جاتا ہے۔

اور ٹرانسپورٹروں کو ڈیزل کے بہانے تنگ کرکے بھتہ وصول کیا جاتا ہے اس مد میں 5 ہزار سے 10 ہزار روپے وصول کرتے ہیں اس کے خلاف کراچی کے ٹرک ، آئل ٹینکر، منی مزدا ٹرک وا لے 10 روز سے سراپا احتجاج ہیں دھرنا دیا ہوا ہے کوئی شنوائی نہیں ہورہی اور قانونی طور پر بلوچستان آنے والی چینی اور کھاد سے لوڈ ٹرکوں کو سندھ میں شکار پور پولیس روک کر بلا جواز تنگ کرتے ہیں ۔

  ۹۰                                                                                                                                                                                                                                                              0                   اگر اعلیٰ حکام اور حکومت نے ایک ہفتے میں اس مسئلے کو حل کرکے رکی ہوئی گاڑیوں کو نہ چھوڑا تو ہم بلوچستان سے پنجاب اور سندھ جانے والی قومی شاہراہوں کو فورٹ منرو ، جیکب آباد اور حب چوکی کے مقام پر دھرنا دیکر بند کردیں گے اور مطالبات کے حصول تک احتجاج جاری رہے گا۔ ہماری نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ، وفاقی وزیر داخلہ میر سرفراز احمد بگٹی پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر سے اپیل ہے کہ وہ اس کا نوٹس لے اور بلوچستان کے ٹرانسپورٹروں کو سمگلنگ اور ڈیزل مافیا اور غیر قانونی کاروبار کرنے والوں کے ظلم سے نجات دلائے