|

وقتِ اشاعت :   October 3 – 2023

کوئٹہ: ریڈ زون میں جاری دھرنا نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی کی یقین دہانی پر ختم ہوگیا

متاثرین نے ریڈ زون میں نعش رکھ کر دھرنا دیا ہواتھا متاثرین کا مطالبہ تھا کہ قاتلوں فوری طور پر گرفتار کیا جائے صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے متعلقہ حکام سے رابطہ کیا اور قانون کو حرکت میں لانے کی ہدایت کی صوبائی وزیر کی یقین دہانی پر دھرنا ختم کردیا اس موقع پر نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ قانون سب پر لازم ہے۔

قانون سے کوئی بالاتر نہیں متاثرین یقین رکھے کہ انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جائے گا واضح رہے جنگل پیر علیزئی میں فائرنگ سے قبائلی رہنما معین الدین اچکزئی کی لاش ریڈ زون میں رکھ کر کے دھرنا دیا تھا ۔

مقتول کو جنگل پیر علیزئی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا دھرنے کے شرکا نے پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج نہ کرنے کے خلاف احتجاج کیا عمائدین کا مطالبہ تھا کہ قتل کی تحقیقات کرائم برانچ سے کی جائے۔